وائٹ ہاؤس کے معالج شان کونلی نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب ٹرمپ فلوریڈا میں پیر کی شام ایک انتخابی ریلی کے انعقاد کے لئے پوری طرح تیار تھے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر کے حالیہ تازہ ترین کوویڈ19 ٹیسٹوں کے بارے میں آپ کی انکوائری کے جواب میں ، میں آپ کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ٹرمپ نے مسلسل کئی ٹیسٹوں میں منگی رزلٹ دکھایا ہے۔
بیان کے مطابق اب ٹرمپ دوسروں کے لئے بھی کوویڈ19 پھیلانے کا خدشہ نہیں رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اکتوبر کو انکشاف کیا تھا کہ ان کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے علاج معالجہ شروع کر دیا۔ ناقدین نے کہا کہ ٹرمپ کا مثبت کورونا انتخابی مہم کے پروگراموں اور یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے عملے کو بھی حفاظتی ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلاتی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے آیا۔
زرائع کے مطا ق کم از کم 11 ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں کا کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ 2 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ان کا اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ فوری طور پر قرنطینہ کے لئے منتقل ہو رہے ہیں۔