اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ٹرمپ کا بڑا اقدام: 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ منجمد

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 15, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, تعلیم
ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ٹرمپ کا بڑا اقدام 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ منجمد

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو وفاقی فنڈنگ فراہم کرنے کا عمل روک دیا ہے جس کی مالیت 2.2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب ہارورڈ نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی مطالبات کی فہرست کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ مطالبات گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے تھے جن میں یونیورسٹی کی داخلہ پالیسیوں، تقرری کے طریقہ کار اور ڈی ای آئی (ڈائیورسٹی، ایکویٹی، انکلوژن) پروگرامز کو ختم کرنے جیسے وسیع پیمانے پر اصلاحات شامل تھیں۔ وائٹ ہاؤس نے مزید مطالبہ کیا تھا کہ ہارورڈ ایسے طلباء کو رپورٹ کرے جو امریکی اقدار کے خلاف خیالات رکھتے ہوں اور ساتھ ہی ان پروگراموں کی نگرانی کے لیے ایک سرکاری منظور یافتہ آڈیٹر کو ہائر کرے ۔ 

پیر کے روز ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے یونیورسٹی کمیونٹی کو ایک خط میں آگاہ کیا کہ ادارہ نہ تو اپنی خودمختاری ترک کرے گا اور نہ ہی اپنے آئینی حقوق سے دستبردار ہوگا۔ انہوں نے حکومت کے مطالبات کو انتہائی مداخلت پسند قرار دیا  حکومت تعلیمی اداروں کے فکری ماحول کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ 

گاربر کے خط کے چند گھنٹوں بعد امریکی محکمہ تعلیم نے اعلان کیا کہ وہ ہارورڈ کو دی جانے والی 2.2 ارب ڈالر کی گرانٹس اور60 ملین ڈالر کے معاہدے فوری طور پر روک رہا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ہارورڈ کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان پائی جانے والی ایک خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران نے سعودی عرب کے دہشتگردوں کی ٹریننگ کے الزام کو مسترد کر دیا

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ہارورڈ حالیہ برسوں میں وہ معیار برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے جو وفاقی فنڈنگ کے لیے ضروری ہوتے ہیں خاص طور پر یہودی طلباء کے تحفظ کے حوالے سے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کسی مشہور تعلیمی ادارے سے ٹکرا گئی ہو۔ اس سے قبل کولمبیا یونیورسٹی کی 400 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی منجمد کی گئی تھی تاہم بعد میں یونیورسٹی نے حکومت کے کچھ مطالبات مان لیے تھے۔

یہ معاملہ ایک بڑے رجحان کا حصہ ہے جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل غزہ تنازع اور یہود مخالف مظاہروں کے بعد امریکی جامعات پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لائیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ریکارڈ انعامی رقم اور نئے فارمیٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
مفت سولر پینل اسکیم

پنجاب میں مفت سولر پینل اسکیم کی مدت میں توسیع: نئی تاریخوں اور بجٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
AI Seekho 2026

پاکستان میں گوگل کے ‘AI Seekho 2026’ سے 25 لاکھ روپے کیسے جیتیں؟

اپریل 14, 2026
Huawei Pura X Max

Huawei Pura X Max : پاسپورٹ اسٹائل فولڈ ایبل فون کی لانچ اورتفصیلات

اپریل 14, 2026
نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو

پاکستان نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو: صحت کے شعبے میں ایک نیا انقلاب

اپریل 14, 2026
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی اثرات

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی اور اس کے عالمی اثرات: معیشت، تجارت اور انسانی زندگی پر بڑھتے خدشات

اپریل 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ریکارڈ انعامی رقم اور نئے فارمیٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
مفت سولر پینل اسکیم

پنجاب میں مفت سولر پینل اسکیم کی مدت میں توسیع: نئی تاریخوں اور بجٹ کا اعلان

اپریل 14, 2026
AI Seekho 2026

پاکستان میں گوگل کے ‘AI Seekho 2026’ سے 25 لاکھ روپے کیسے جیتیں؟

اپریل 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Blogger-b Quora

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔