Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیر اعظم کا فیس بک کو اسلامو فوبیا مواد ہٹانے کے لئے خط

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 27, 2020
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
پاکستان-افغانستان-کی-حکومت-کے-ساتھ-کام-کرنے کو تیار

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو خط لکھ کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسلاموفوبیا مواد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اپنے اس خط میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا پر پابندی عائد کی جائے بلکل اسی طرح جس طرح ہولوکاسٹ کے مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں یہ خط آپ کی توجہ اس بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی طرف مبذول کرنے کے لئے لکھ رہا ہوں جو پوری دنیا میں اور خاص طور پر فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال کے ذریعے نفرت ، انتہا پسندی اور تشدد کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

مزید پڑھئے | فیسبک کا امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کا آغاز

اس کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ہولوکاسٹ پر تنقید کرنے یا اس پر سوال اٹھانے والی کسی بھی پوسٹ پر بجا طور پر پابندی عائد کرنے کے زکربرگ کے اقدام کی تعریف کرتے ہیں جو جرمنی اور پورے یورپ میں یہودیوں کی دل آزاری کا باعث تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آج بھی مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کی دل آزاری مشاہدہ کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے کچھ ریاستوں میں مسلمانوں کو ان کے شہریت کے حقوق اور لباس سے لے کر عبادت تک کے جمہوری ذاتی انتخاب سے دور کیا جا رہا ہے۔ 

ElMlyEhXYAESxPi

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں  مسلم مخالف قوانین اور سی اے اے اور این آر سی جیسے اقدامات نیز مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دینا ، اسلامو فوبیا کے مکروہ عمل کی عکاس کرتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ فرانس میں اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ غلط طریقے سے جوڑا گیا ہے اور بدقسمتی سے  اسلام اور پیغمبر اکرم (سلی اللہ علیہ وسلم) کو نشانہ بنانے والے گستاخانہ کارٹونوں کی اشاعت کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں بینک چارجز 2026: یکم جون سے ڈیجیٹل فیس اور اکاؤنٹ لمٹ کا نیا شیڈول نافذ

اس کے نتیجے میں فرانس میں مسلمانوں کو مزید پولرائزیشن اور پسماندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسلمانوں کے ساتھ بدتمیزی اور بد سلوکی کے پیش نظر  میں آپ کو اسلام فوبیا پر اسی طرح کی پابندی لگانے اور فیس بک کے لئے اسلام کے خلاف نفرت پر پابندی لگانے کو کہوں گا  جس طرح ہولوکاسٹ کے لئے آپ نے پابندی لگائی ہے۔

انہوں نے زکربرگ سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ احساس کریں کہ نفرت کے پیغام پر مکمل طور پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

نیپرا کا نیا جھٹکا، اگست فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.73 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

ستمبر 30, 2026
نیوٹیک مفت ٹیکنیکل ٹریننگ

او جی ڈی سی ایل اور نیوٹیک کا نوجوانوں کے لیے تحفہ، ماہانہ وظیفے کے ساتھ فری ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام

ستمبر 30, 2026
پاکستان سالانہ قرضہ پلان

وزارتِ خزانہ کا اعلان، 290 روپے فی ڈالر کے ریٹ پر 28.6 ٹریلین روپے کا مینوئل جاری

ستمبر 30, 2026
بینکوں کے اوقات کار میں توسیع

اسٹیٹ بینک کا بریک تھرو، 30 ستمبر کو تمام بینک رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 30, 2026
کے پی کے بی ایس نرسنگ داخلہ

کے پی کے نرسنگ کالجز میں 4 سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

ستمبر 30, 2026
پاکستان آئل ریفائنریز اپ گریڈ

ملکی آئل ریفائنریز کا 4.2 ارب ڈالر کے پراجیکٹس پر فزیبلٹی رپورٹ فائنل کرنے کا عمل جاری

ستمبر 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

نیپرا کا نیا جھٹکا، اگست فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.73 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست 

ستمبر 30, 2026
نیوٹیک مفت ٹیکنیکل ٹریننگ

او جی ڈی سی ایل اور نیوٹیک کا نوجوانوں کے لیے تحفہ، ماہانہ وظیفے کے ساتھ فری ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام

ستمبر 30, 2026
پاکستان سالانہ قرضہ پلان

وزارتِ خزانہ کا اعلان، 290 روپے فی ڈالر کے ریٹ پر 28.6 ٹریلین روپے کا مینوئل جاری

ستمبر 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.