Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیر اعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دورہ

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 10, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
1299878 5369263 pm updates

وزیر اعظم شہباز شریف صدر الکساندر لوکاشینکو کی دعوت پر بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی شامل ہیں۔

 یہ دورہ 10 اپریل سے 11 اپریل تک ہوگا ۔ اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اود نئے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد ہو رہا ہے جن میں 2025 کے فروری میں جوائنٹ منسٹرل کمیشن کے 8ویں اجلاس اور اس ماہ کے شروع میں ایک وزیراتی وفد کا بیلاروس کا دورہ شامل ہے۔ 

دورے کے دوران مختلف شعبوں بشمول ای کامرس، سائنس اور ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ تعلیم، صحت، حلال تجارت، ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے انتظام کے حوالے سے کئی معاہدے اور ایم او یو دستخط کی جائیں گی۔ دونوں ممالک منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے انٹیلی جنس کے تبادلے میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔

اس دورے کا ایک اہم پہلو 2025-27 کے لیے روڈ میپ فار کاپریشن پر عملدرآمد ہے جس پر گزشتہ نومبر میں دستخط کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان لائیو اسکور
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

این سی سی آئی اے قانونی حیثیت چیف جسٹس

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے کے قیام پرسوال، بانی ارکان اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ طلب

اکتوبر 4, 2026
پنجاب بلدیاتی انتخابات شیڈول

پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن کا مجوزہ روڈ میپ ، الیکشن کمیشن کا 14 دسمبر کو پولنگ کرانے کا ڈرافٹ 

اکتوبر 4, 2026
حج دوسری قسط ادائیگی تاریخ

حج 2027 کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا شیڈول جاری، ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی پر درخواستیں منسوخ

اکتوبر 4, 2026
پنجاب پولیس غیر معیاری کھانا احتجاج

پی ٹی آئی احتجاج پر تعینات پولیس اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے کا انکشاف، واہ کینٹ سے ویڈیو وائرل

اکتوبر 4, 2026
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی امدادی پیکیج

وزیراعظم شہباز شریف کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی خاندانوں کے لیے 12.5 ملین روپے اور گھر کا اعلان

اکتوبر 4, 2026
ایف آئی اے انویسٹرز ریکوری ایکشن

16  شہریوں کے فنڈز کی واپسی، باگسرا سیکورٹیز فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو آفیشل ریفرنس ارسال

اکتوبر 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

این سی سی آئی اے قانونی حیثیت چیف جسٹس

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے کے قیام پرسوال، بانی ارکان اور ڈائریکٹرز کی رپورٹ طلب

اکتوبر 4, 2026
پنجاب بلدیاتی انتخابات شیڈول

پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن کا مجوزہ روڈ میپ ، الیکشن کمیشن کا 14 دسمبر کو پولنگ کرانے کا ڈرافٹ 

اکتوبر 4, 2026
حج دوسری قسط ادائیگی تاریخ

حج 2027 کے لیے دوسری قسط جمع کرانے کا شیڈول جاری، ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی پر درخواستیں منسوخ

اکتوبر 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.