Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیراعظم شہباز شریف کا کامیاب دورہ چین: سی پیک ٹو پر تیزی، چینی باشندوں کی حفاظت کی یقین دہانی

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 12, 2024
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
shahbaz sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، سی پیک ٹو پر کام تیزی سے آگے بڑھے گا، چینی باشندوں کی حفاظت سے متعلق چینی حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے، جلد ہی چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ آپ سب کی کوششوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا۔ وزیراعظم نے دورہ چین کو انتہائی کامیاب اور فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ چین کے دورے پر کابینہ کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، جانے سے پہلے کئی اجلاس ہوئے ہم پوری تیاری کے ساتھ گئے تھے۔ چین میں سی پیک ٹو منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جلد ہی چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آئے گا، اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ چین سے تعلقات کو جوڑیں اور مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، اسحاق ڈار، سیکرٹری فنانس اور دیگر نے بہترین کام کیا، کامیاب دورے پر تمام کابینہ اراکین کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دورہ چین میں سکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے، چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق چینی حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور سفیر سے میٹنگ ہوئی، ان کے کچھ تحفظات تھے مگر مثبت نوٹ پر اختتام ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شی آن کے دورے پر استقبالیہ دیا گیا، چینی سفیر کی باتوں سے احساس ہوا کہ دورہ بڑا کامیاب اور فائدہ مند رہا ہے، میں تمام کابینہ اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس دورے کے اثرات نظر آئیں گے اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت نے انتخابات سے قبل اسلحے کی نمائش پر عارضی پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کے نامزد شدہ ارکان کی تعیناتی اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے اسلام آباد سے رکن کی تعیناتی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں نیب اور سری لنکا کے کرپشن کے خاتمے کے ادارے کے مابین مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دے دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کے 13 مئی اور 20 مئی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 مئی، 27 مئی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور کے 5 جون کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

اکتوبر 18, 2026
پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں ملکی صرافہ بازاروں میں لہر، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ بلند ترین سطح پر سنک

اکتوبر 18, 2026
سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

اکتوبر 18, 2026
سمندر پار پاکستانیوں کا معاشی تحفہ، ستمبر میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول، خلیجی ممالک فنڈز

فنانشل مارکیٹ میں بریک تھرو، پاکستان کا ریئر انڈیکس 108.93 کے ساتھ 8 سال کی بلند ترین سطح پر لاک

اکتوبر 18, 2026
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

اکتوبر 18, 2026
پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس ٹورنٹو سے گرفتار

قومی ایئرلائن کا بڑا فیصلہ، پی آئی اے نے ایڈریئن ہیملٹن کو نیا سی ای او بنانے کی منظوری دیدی

اکتوبر 18, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

میڈیکل طلبہ کے حقوق کا تحفظ، لاہور ہائیکورٹ امتحانی پرچے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لائیو اپ لوڈنگ کا حکم 

اکتوبر 18, 2026
پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں ملکی صرافہ بازاروں میں لہر، پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ بلند ترین سطح پر سنک

اکتوبر 18, 2026
سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

سندھ حکومت کا بریک تھرو، ریٹائرمنٹ کے پہلے دن گریجویٹی اور جی پی فنڈ جاری کرنے کے احکامات نافذ

اکتوبر 18, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.