اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
مئی 6, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, علاقائی خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور حالیہ پہلگام حملے کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک ہفتے میں دوسرا رابطہ تھا۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے سربراہ کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور ان کی امن کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی شفاف، غیرجانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش دہرائی ہے۔  انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا لیکن اس کے باوجود وہ اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے اور جنگی ماحول پیدا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کا بھرپور دفاع کرے گا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر عالمی مالیاتی اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوششوں پر بھی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے وزیراعظم کو اپنی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے تمام فریقین سے رابطے جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں ایک پریس کانفرنس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ صورتحال خطرناک حد تک کشیدہ ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فائیور پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس کیوں بند کر رہا ہے؟

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازع کا سبب بن سکتے ہوں۔

انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ:

"جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، یہ حالات کو مزید خراب کر دیتی ہے اور امن کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔”

انہوں نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفارتی ذرائع اختیار کریں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں :  بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ڈیموں پر کام شروع کر دیا

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

جون 6, 2025
پاکستان اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر

جون 5, 2025
بھارت کی خلاف ورزی سے شملہ معاہدہ ختم، خواجہ آصف

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد شملہ معاہدہ قابلِ عمل نہیں رہا: خواجہ آصف

جون 5, 2025
نادرا شناختی کارڈ کو ٹریک کرنے کا طریقہ

نادرا شناختی کارڈ کو ٹریک کرنے کا طریقہ

جون 5, 2025
ایپل آئی ڈی کیسے بنائیں

ایپل آئی ڈی کیسے بنائیں

جون 4, 2025
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ واشنگٹن، نیویارک میں اقوام متحدہ کا دورہ مکمل

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کا دورہ واشنگٹن، نیویارک میں اقوام متحدہ کا دورہ مکمل

جون 4, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گیس دھماکے میں جھلسنے کے بعد جاں بحق

جون 6, 2025
پاکستان اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر

جون 5, 2025
بھارت کی خلاف ورزی سے شملہ معاہدہ ختم، خواجہ آصف

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد شملہ معاہدہ قابلِ عمل نہیں رہا: خواجہ آصف

جون 5, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے