ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اس سال کوویڈ ایمرجنسی کے خاتمے کے لئے پرامید
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ وہ "پرامید” ہیں کہ اگلے سال کوویڈ19 کو عالمی عالمی ایمرجنسی کے طور پر نہیں سمجھا جائے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اس سال کوویڈ ایمرجنسی کے خاتمے کی امید ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کا ایک ادارہ ہر چند ماہ بعد یہ فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کرتا ہے کہ آیا نیا کورونا وائرس، جو تین سال قبل چین کے ووہان میں ابھرا اور 6.6 ملین سے زیادہ افراد کو ہلاک کر چکا ہے، اب بھی بین الاقوامی ایمرجنسی صورتحال کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | رمضان سےمتعلق 5 احادیث رسول پڑھئے
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف سے دہشتگرد جماعت کے طور پر سلوک کرنا چاہیے، مریم نواز
ابھی مزید کام کرنا ہے
ڈبلیو ایچ او کی سینئر وبائی امراض کی ماہر ماریا وان کرخوف نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
اسی مسئلے کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیک ریان نے کہا کہ ابھی آبادی کے بہت بڑے حصے ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے، تو دنیا کو ابھی بھی بہت کام کرنا ہے۔