شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر ہے کہ آسٹریلیا میں شیڈیولڈ کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ آئیندہ ایونٹس 2021 اور 2022 میں ہوں گے۔
آئی سی سی زرائع کے مطابق آئیندہ برس ہونے والے 2021 اور 2022 کے ایونٹس کے میزبان سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2021 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈیولڈ تھا لیکن اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2021 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہو گا جبکہ بھارت کو 2022 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کا کرکٹ ورلڈ کپ پہلے سے بھارت میں شیڈیولڈ ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے 2024 میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تاریخ کو 6 ماہ کے لئے مزید آگے کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منوسعانہے کہتے ہیں کہ ففٹی اوورز پر مشتمل کرکٹ ورلڈ کپ کو آگے کرنے کا مقصد اس دوران کوالیفائیڈ پیرئید کو مکمل کرنا ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی زرائع کے مطابق 2021 میں ہونے والا خواتین کا کرکٹ ورلڈ کپ جو نیوزی لینڈ میں شیڈیول ہے اس کو وقت ہر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے میچز اور ٹورنامینٹس میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وباء ہے جس کے باعث نا صرف کھیل بلکہ ہر شعبہ زندگی متاثر ہوا ہے۔