واٹس ایپ مسلسل نئے فیچرز کو ٹیسٹ کررہا ہے، اور یہ عام طور پر گوگل پلے اسٹور کے ذریعے دستیاب اپنے بیٹا ایپ پر پہلے انہیں چیک کرتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق کمپنی اب پن کیے ہوئے پیغامات کے لیے ایک نئےفیچر کی جانچ کر رہی ہے جو کہ تازہ ترین بیٹا ورژن 2.24.11.12 میں پایا جا سکتا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کے لیے اپنے چیٹس میں اہم پیغامات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔اس کی مدد سے اب ایک سے زیادہ میسجز کو پن کیا جاسکتا ہے۔
یہ فیچر سب سے پہلے پچھلے بیٹا ورژن، 2.24.7.27 میں دیکھا گیا تھا اور اب عام عوام کو اس کی اپڈیٹ دے کر اس کی پڑتال کی جائے گی۔ پن کیے ہوئے پیغامات کے لیے تھمب نیل کا فیچر شامل کرکے واٹس ایپ چیٹس کے اندر صارف کی بات چیت اور کو محفوظ کرنے کی جانب ایک اور قدم اٹھا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین انباکس مکمل طور پر کھولے بغیر پن کیے ہوئے پیغام تک پہنچ سکیں گے۔
تھمب نیل کا یہ فیچر میڈیا تصاویر اور ویڈیوز کے لیے خاص طور پر مفید ہوگا۔ صارفین اب میڈیا کے مواد کو فوری طور پر پِن میسج کے ذریعے پہچان سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوگی۔ چاہے یہ کوئی مضحکہ خیز میم ہو، کوئی اہم دستاویز ہو، یا کوئی یادگار ویڈیو، نئے فیچر کی مدد سےپن کرکے آپ آسانی سے اس تک پہنچ سکتے ہیں، جیسے کہ متعدد پیغامات کو پن کرنے کی صلاحیت اور 24 گھنٹے، 7 دن، اور 30 دن کے پننگ دورانیے۔ یہ فیچر فی الحال منتخب بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے، امید کی جاتی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ مزید صارفین تک پہنچ جائے گی۔ اگر آپ اسے آزمانے کے خواہشمند ہیں تو، آپ گوگل پلے اسٹور پر واٹس ایپ بیٹا پروگرام میں شامل ہو کر تازہ ترین اپ ڈیٹ انسٹال کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے فیچرز میں جدت اور بہتری لاتا رہتا ہے۔