پاکستان–
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس پاکستان آنا چاہتی ہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے بھی سیریز کنفرم کی گئی ہے۔
تفصیکات کے مطابق فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا اور دنیائے کرکٹ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے میں ہمارا ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں پر غلط فیصلہ کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے اس دوران یہ دعوی بھی کیا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس پاکستان آنا چاہتی ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی اپنی سیریز کنفرم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا شعیب اختر نے ہانیہ عامر کے معاملے میں کچھ کہا ہے؟
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بنا کر میچ منسوخ کر دیا تھا اور وطن واپس لوٹ گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا تھا جبکہ وجوہات بھی نہیں بتائی گئی تھیں۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ ربیع الاول کے مہینے کی مناسبت سے وزیراعظم عمران خان عشرہ رحمت العالمینﷺ منائیں گے۔