نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ 22 فروری کو صبح 11 بجے لاہور آفس میں ذاتی طور پر پیش ہوں۔
عثمان بزدار اثاثوں کی تفصیلات سامنے لائیں
نیب نے عثمان بزدار سے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں اور آمدن کی متعلقہ تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لائیں۔
.یہ بھی پڑھیں | وزیراعظم کی مستونگ میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
.یہ بھی پڑھیں | آفتاب سلطان نے چئیرمین نیب کی حیثیت سے استعفی دے دیا
احتساب بیورو سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اس سے قبل بھی طلب کرچکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
لاہور کی احتساب عدالت
عثمان بزدار نے لاہور کی احتساب عدالت سے 27 فروری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نیب لاہور کی جانب سے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کرنے کی سفارش کی منظوری دی ہے۔