اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
ستمبر 29, 2020
in اہم خبریں
نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سوموار کو  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی اور اس کے بعد ان کو گرفتار کر لیا گیا نیز ان کی عبوری ضمانت بھی لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہے۔

شہباز شریف کی یہ گرفتاری منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس کی وجہ سے ہوئی جو اس سے قبل نیب کے ذریعہ دائر کیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق خواتین سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد لاہور ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی جہاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے نیب اور پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ  گرفتاری کے فورا بعد ہی سیکیورٹی اہلکاروں اور شہباز شریف کے حامیوں کے مابین مختلف جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مخالفین کو متنبہ کیا کہ اے پی سی میں بنائی گئی حکمت عملی پر ہر صورت عمل درآمد ہو گا۔ اپنےبٹویٹر پیغام میں. واز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی یہ غلط فہمی نا رہےکہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے پارٹی کو شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کرکے اے پی سی کی قرارداد کی توثیق کردی ہے۔ شہباز شریف نے پہلے بھی کہا تھا کہ انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے یا نہیں اے پی سی کے دوران کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ نواز شرید کا یہ بیان ٹویٹر پر شہباز شریف کی گرفتاری سے کچھ دیر بعد جاری ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز کو صرف اسی لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں جو انہیں اپنے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔ وہ ان قیاس آرائیوں کا حوالہ دے رہی تھیں کہ سول ملٹری تعلقات سے نمٹنے کے حوالے سے نواز اور شہباز کی رائے میں اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کی اقتدار میں واپسی ایک خطرناک بیک ڈور ڈیل ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ
عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فیفا blue اور purple کارڈز کی وضاحت

فیفا Blue اور Purple کارڈز کی وضاحت

اکتوبر 18, 2025
پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

اکتوبر 18, 2025
ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے؟ کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

اکتوبر 18, 2025
پاکستان میں سونا ریٹ 18 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونا ریٹ : 18 اکتوبر 2025

اکتوبر 18, 2025
ایئرسیال نے تجربہ کار کیبن کریو کی بھرتی کا اعلان کر دیا

ایئرسیال نے تجربہ کار کیبن کریو کی بھرتی کا اعلان کر دیا

اکتوبر 17, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں 17 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 17 اکتوبر 2025

اکتوبر 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فیفا blue اور purple کارڈز کی وضاحت

فیفا Blue اور Purple کارڈز کی وضاحت

اکتوبر 18, 2025
پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

اکتوبر 18, 2025
ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے؟ کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

اکتوبر 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔