پاکستان –
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے حالیہ مہنگائی کی لہر کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام اس ظلم ک7 خلاف باہر نکلیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر عوام کب تک خاموشی سے سب کچھ سہتے رہیں گے؟
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آج پی ڈی ایم بھی موجود ہے، شہباز شریف مریم نواز بھی پی ڈی ایم کے شانہ بشانہ نکلیں اور عوام اپنے مستقبل کے لئے باہر نکلے۔
مریم نواز شریف نے ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تاریخی مہنگائی کے وقت میں ایک آواز، میاں نواز شریف صاحب: میں تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
قائد ن لیگ نواز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس وقت کرپٹ ترین شخص وزیراعظم پاکستان ہےجسے اپنے دائیں بائیں کرپٹ اور بدنام زمانہ لوگ تو نظر نہیں آتے البتہ وہ دوسروں پر انگلی اٹھاتا ہے اور انہیں کرپٹ کہتا ہے۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان کرپٹ ترین وزیراعظم ہے جو دوسروں کے ٹکڑوں پر پل رہا ہے۔ یہ دوسروں سے پیسے مانگ کر اپنے گھر کے اخراجات چلا رہا ہے اور اس کا الزام دوسروں پر لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس اس کرپٹ وزیراعظم کے حساب کا دن آچکا ہے اور ہم ان شاء اللہ حساب لے کر رہیں گے۔