اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نادیہ خان کی بہروز سبزواری پر شدید تنقید: خواتین کے لباس پر نظر رکھنے کا الزام

فرحین عباس by فرحین عباس
جون 14, 2024
in فلمیں انڈسٹری نیوز
nadia

پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بہروز سبزواری کی خواتین کے کپڑوں پر بڑی نظر ہوتی ہے کہ وہ چست ہیں یا ڈھیلے۔

بہروز سبزواری نے کچھ عرصہ قبل نادیہ خان کو عجیب خاتون کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ نادیہ خان، مرینہ خان اور روبینہ اشرف کے ہمراہ ایک نجی چینل کے شو میں ٹی وی ڈراموں کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔

بہروز سبزواری نے نادیہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اس شو میں ایک عجیب خاتون ہیں، نادیہ خان، جو نامور مارننگ شو اینکر تھیں، وہ اپنے مارننگ شو میں بھی مہمانوں کی بے عزتی کرتی تھیں’۔

نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے ان بیانات پر جواب دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ اس حوالے سے نادیہ خان کا نجی میڈیا شو سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو کلپ میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بہروز سبزواری کے عورتوں پر بات کرنے سے مسئلہ ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے اپنی سابقہ بہو کے بارے میں بات کی جو کہ لوگوں کو پسند نہیں آئی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘بہروز سبزواری کبھی میرے تو کبھی کسی اور عورت کی بات کرتے ہیں، خاص طور پر عورتوں کے کپڑوں کے بارے میں۔ ان کی نظر خواتین کے کپڑوں پر ہوتی ہے کہ وہ چست ہیں یا ڈھیلے، اس پر مجھے بڑی آگ لگتی ہے۔ انہیں مشہور ہونے کا کوئی اور طریقہ سمجھ نہیں آتا تو انہوں نے پوڈکاسٹ میں ایسی بات کی جس سے انہیں لوگوں کی توجہ حاصل ہو گئی’۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی سی جے آج بھارتی جاسوس کولبشن جھاڈو کے کیس میں فیصلہ کرے گا

نادیہ خان نے مزید کہا کہ بہروز سبزواری کو دوسروں سے خاص طور پر عورتوں سے متعلق کوئی بھی بات دیکھ کر کرنی چاہیے کیونکہ یہ انہیں مہنگا پڑسکتا ہے۔

فرحین عباس

فرحین عباس

فرحین عباس ایک تجربہ کار فیچر رائٹر اور صحافی ہیں، جو سماجی موضوعات، انسانی کہانیاں، اور مثبت تبدیلیوں پر لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ ان کے تحریری مضامین مختلف قومی اور بین الاقوامی ویب سائٹس پر شائع ہو چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے