Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 23, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

نااہلی کا فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں چیلنج کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو بدعنوانی اور نااہلی کے کیسز کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔ 

فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا

 عدالت سے ای سی پی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی گئی اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ کیس کی سماعت اسی دن کی جائے۔ 

معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق درخواست الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی کے بغیر آئی ایچ سی میں دائر کی گئی ہے، فیصلے کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی کاپی منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں | اینٹی اسٹیبلشمنٹ ٹوئٹ کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور 

یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل کر دیا 

عمران  خان کی درخواست

عمران  خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی۔ جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں کہ آج ہی سننا لازمی ہے۔ 

دوسری جانب عمران خان کے وکیل علی محمد بخاری نے ای سی پی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای سی پی نے ابھی تک تفصیلی فیصلے کی کاپی فراہم نہیں کی لیکن ای سی پی سے کاپی لینے کی کوشش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم، چیف آف آرمی سٹاف اور آئی ایس آئی چیف کا بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں پر نوٹس

ای سی پی کا لیگل ونگ

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق فیصلہ سنانے کے بعد فیصلے کی کاپی دونوں فریقین کو دے دی گئی ہے لیکن ای سی پی کا لیگل ونگ کہہ رہا ہے کہ فیصلے پر ایک رکن کا دستخط غائب ہے۔ 

 انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ای سی پی قواعد کے خلاف جا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ 

عمران خان کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے اقدامات پر قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک گھنٹے سے الیکشن کمیشن کے باہر ہوں لیکن کچھ نہیں کہا جا رہا۔ جب کہ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ جب ایک رکن نے فیصلے پر دستخط نہیں کیے تو الیکشن کمیشن کیسے کہہ سکتا ہے کہ فیصلہ متفقہ ہے؟

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

قومی شناخت

ڈائاسپورہ ڈپلومیسی اور قومی شناخت: عالمی دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنز اور نئی نسل کا فکری ارتباط

اگست 17, 2026
حج 2027

حج 2027 کی درخواستوں کی تاریخ تبدیل: وزارت مذہبی امور کا نیا شیڈول جاری

اگست 17, 2026
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی سندھ کے ضلع سجاول میں نئی گیس اور کنڈنسیٹ دریافت

اگست 17, 2026
پاکستان اور مصر زرعی تعاون

پاکستان اور مصر زرعی تعاون: کپاس کی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا فیصلہ

اگست 17, 2026
پاکستان اور ازبکستان تجارتی معاہدہ

پاکستان اور ازبکستان تجارتی معاہدہ: ازبک مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں تاریخی کمی

اگست 17, 2026
مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت

مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت: وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر اور علاقائی امن کا عزم

اگست 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

قومی شناخت

ڈائاسپورہ ڈپلومیسی اور قومی شناخت: عالمی دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنز اور نئی نسل کا فکری ارتباط

اگست 17, 2026
حج 2027

حج 2027 کی درخواستوں کی تاریخ تبدیل: وزارت مذہبی امور کا نیا شیڈول جاری

اگست 17, 2026
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی سندھ کے ضلع سجاول میں نئی گیس اور کنڈنسیٹ دریافت

اگست 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.