Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ 

عدیل حسن by عدیل حسن
مارچ 28, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ

جمعہ کے روز میانمار اور تھائی لینڈ میں  شدید زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔

  زلزلے کی شدت 7.7 اور  مقام شمال مغرب سگائنگ میانمار بتایا جارہا ہے۔ 

جبکہ 6.4 شدت کا آفٹر شاک چند منٹ بعد محسوس کیا گیا۔ 

زلزلے کے باعث بینکاک میں زیر تعمیر ایک 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جو حکومتی دفاتر کے لیے بنائی جا رہی تھی۔ یہ عمارت چند سیکنڈز میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔  

رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں 43 مزدور ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

تھائی وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا نے فوراً اپنا فنکٹ کا سرکاری دورہ منسوخ کر کے ملک بھر میں ایمر جنسی کا اعلان کر دیا۔  

شمالی تھائی لینڈ  میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام خوفزدہ ہوگئی خاص طور پر سیاحتی مقام چیانگ مائی میں لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔  

میانمار کے دارالحکومت نیپیداو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

منڈالے ایئرپورٹ پر خوفزدہ مسافروں کو بھاگتے اور باہر زمین پر بیٹھتے دیکھنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

🇲🇲🇹🇭- Passengers at Mandalay International Airport laying down on the tarmac as planes tilt from the #earthquake.

Flights out of Mandalay have been grounded due to the earthquake. pic.twitter.com/zz36CI9wBa

— Emeka Gift Official (@EmekaGift100) March 28, 2025

سڑکوں میں دراڑیں پڑنے سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں

 مشکلات کا سامنا ہے۔  

بینکاک میں میٹرو اور لائٹ ریل سروسز حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر معطل کردی گئیں ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:  افغان صدر کے کڑوڑوں ڈالر بیرون ملک لے جانے کی تصدیق

بینکاک کے گورنر چاڈچارٹ سیتپنت نے زلزلے کی تباہیوں سے نمٹنے کے لیے فوری ریسپانس سینٹر کے قیام کا حکم دیا ہے اور تمام اضلاع و اسپتالوں کو نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔  

پولیس عوام کو غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پے فاسٹ پیڈل ٹورنامنٹ لاہور

لاہور میں پے فاسٹ کا ایونٹ، چوتھے پیڈل پارٹنرز ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد

ستمبر 29, 2026
بلال احمد ایشین باڈی بلڈنگ گولڈ

تھائی لینڈ میں بریک تھرو، ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے

ستمبر 29, 2026
پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026
پنجاب اقلیتی نوجوان سول سروسز کورس

حکومتِ پنجاب کا بڑا بریک تھرو، لاہور میں ایک ماہ کے فری رہائشی کورس کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پے فاسٹ پیڈل ٹورنامنٹ لاہور

لاہور میں پے فاسٹ کا ایونٹ، چوتھے پیڈل پارٹنرز ٹورنامنٹ کا باقاعدہ انعقاد

ستمبر 29, 2026
بلال احمد ایشین باڈی بلڈنگ گولڈ

تھائی لینڈ میں بریک تھرو، ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں بلال احمد نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے

ستمبر 29, 2026
پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.