عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے منکی پوکس وائرس کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ٹیم کی سربراہی ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیپالا نے کی۔ ٹیم نے مونکی پوکس وائرس پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی بھی نگرانی کی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف لاؤنجز کا دورہ کیا۔
ٹیم کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا
مزید برآں، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منیجر نے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو ائیر پورٹ پر مانکی پوکس وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں | منکی پوکس وائرس کی 5 علامات کون سی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | ثنا میر نے بابر اعظم اور فخر زمان سے متعلق ریمارکس پر خاموشی توڑ دی
ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس سے قبل مونکی پوکس وائرس کی بیماری کے حوالے سے کراچی اور ملک کے دیگر آپریشنل ایئرپورٹس پر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے انفیکشن سے تحفظ کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) جاری کیے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزارت صحت نے کہا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے مونکی پوکس کے پہلے دو کیسز وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔