مئی 23 2020: (جنرل رپورٹر) ملک میں ایک بار ایک عید نا ہو سکے گی- مفتی پوپلزئی کہتے ہیں کہ اتوار کو عید کریں گے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ مفتی پوپلزئی نے مسجد پشاور میں اپنی رویت کمیٹی کے ساتھ شہادتوں کی وصولی کا انتظار کیا تاہم ان کے بقول کسی شرعی شہادت کی وصولی نا ہو سکی جس کے باعث وہ اتوار کو عید منائیں گے
انہوں نے اعلان کیا ہفتہ کی شب چاند نظر نہیں آ سکا ہے– یاد رہے کہ سعودیہ افغانستان دبئی اور دیگر کچھ عرب ملکوں میں بھی اتوار کے روز عید ہو گی
یاد رہے کہ مفتی پوپلزئی نے گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کا آغاز اپنی خود ساختہ کمیٹی سے سعودیہ عرب کے ساتھ کیا
زرائع کے مطابق پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا جس میں کل عید ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پہ کیا جائے گا- محکمہ موسمیات اور دیگر زرائع سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر بروز سوموار ہو تاہم قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا
مفتی پوپلزئی نے گزشتہ شپ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پہلے شہادتیں ملنے کی خبر شائع لیکن سعودیہ کے چاند نظر نا آنے کی اطلاعات پر کہا کہ کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہو سکی جس پر ناقدین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا
ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا کہ کیا اب مفتی پوپلزئی نے بھی پشاور والوں کی گواہیاں ماننے سے انکار کر کر دیا ہے
دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپنے کلینڈر کے مطابق اتوار کو عید کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حکومتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عید الفطر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر ہی کی گی
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کو ہو گا جس میں عید الفطر متعلق باقاعدہ اعلان کیا جائے گا