پاکستان میں ہونے والی ملکی برآمدات افسوسناک حد تک کم ہو کر رہ گئی ہیں۔ زرائع کے مطابق موجودہ سال کی برآمدات تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جو کہ ناخوشگوار بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں ۔
انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سا 2019-20 میں ملکی برآمدات میں 6۰84 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پچھلے مالی سال کو دیکھا جائے تو برآمدات 21 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز بنتی ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ملکی درآمدات 18۰61 فیصد کم ہوئی تھیں جبکہ مالی سال 2019-20 میں ملکی درآمدات 44 ارب 57 کروڑ ڈالرز بنتی ہیں۔
رپورٹ میں لکھا ہے کہ مالی سال 2018-19 میں ملکی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی 22 ارب 95 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں اگر خسارے کی کمی کو پیش نظر رکھا جائے تو 27۰11 تک کمی واقعی ہوئی ہے۔ اگر مالی سال 2019-20 میں ہونے والے تجارتی خسارے کا حساب لگایا جائے تو یہ 23 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک رہا۔
رپورٹ زرائع کے مطابق جون 2020 میں سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ملکی برآمدات میں 6۰52 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں کے لحاظ سے جون 2020 میں تجارتی خسارے کو دیکھا جائے تو وہ 19۰89 فیصد تک کم ہوا ہے مزید برآں یہ کہ جون 2020 میں ملکی درآمدات سالانہ اعتبار سے 14۰66 فیصد کم ہوئی ہیں۔
مزید برآں ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2020 میں ماہانہ اعتبار سے 14۰04 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی دوران تجارتی خسارے کو دیکھا جائے تو 44۰72 فیصد کی بلند شرح ہے نیز یہ کہ جون دو ہزار بیس میں 29۰76 فیصد برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔