اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

مفتی عبد النبی حمیدی ساؤتھ افریقہ والے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 2, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, تہوار اور تقریبات – قومی، مذہبی اور ثقافتی ایونٹس کی کوریج
مفتی عبد النبی حمیدی ساؤتھ افریقہ والے بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں

مفتی عبد النبی حمیدی ساؤتھ افریقہ والے بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ۔

اناللہ وانا الیہ راجعون 

اطلاعات کے مطابق آپ کا جنازہ پریٹوریا ساؤتھ افریقہ میں پڑھایا جائے گا۔ 

مفتی عبد النبی حمیدی رحمتہ اللہ علیہ ایک عظیم مبلغ ، استاذ، مفسر ، مترجم اور شیخ الحدیث تھے۔ 

آپ کا آبائی تعلق چشتیاں شریف ضلع بہاولنگر سے تھا۔ 

آپ کے والد مشہور روحانی شخصیت اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کے  عظیم پیشوا علامہ نور محمد مہاروی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف سے ملحق مسجد میں امام تھے اور بریلی شریف سے فارغ التحصیل تھے۔ 

حال میں مفتی عبد النبی حمیدی رحمتہ اللہ علیہ آپ عرصہ دراز سے ساؤتھ افریقہ میں خدمت دین میں مصروف تھے۔ 

آپ عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ ساؤتھ افریقہ برانچ میں شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز تھے۔ 

بچپن میں ہی آپ کے سر سے والد گرامی کا سایہ اٹھ گیا۔ 

والدہ کی خواہش پر آپ نے حفظ قرآن کیا اور درس نظامی کی بھی تکمیل کی سعادت پائی ۔ 

آپ کی دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کےلیےخاص طور انگریزی زبان میں کی گئ خدمات بے مثال اور ناقابلِ فراموش ہیں ۔ 

آپ بہت عاجزی اور انکساری فرمانے والے اور تارک الدنیا تھے۔ 

فضول بحث و مباحث کی بجائے آپ نے اپنا وقت تدریس و تحریر میں گزارا۔ 

آپ نے بہت احسن انداز میں امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کے ترجمۃ القرآن کنزالایمان شریف کو انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ۔ 

اس ترجمہ کو پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ نے کتنی محنت سے انگریزی زبان میں بھی ترجمہ کنزالایمان کے اصل بادب لہجے کو برقرار رکھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان: پارٹی ارکان عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

اسی طرح آپ نے امت کو مفتاح الحسان فی تفسیر القرآن کے نام سے انگریزی زبان میں تفسیر کا تحفہ دیا۔ یہ انگریزی زبان میں قرآن مجید کی آسان اور بہترین تفسیر ہے۔ 

اسی طرح علم النحو پر بھی لکھی گئ ایک کتاب کو طلبہ علوم دین کےلیے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ 

آپ خود بھی تقوی کے پیکر تھے اور اپنا بیانات میں طلبہ علم دین کو خاص طور تقوی اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ۔ 

اللہ پاک مفتی صاحب کی خدمات دینیہ کو قبول فرمائے اور آپ کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے ۔ امین

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان رقم منتقل کرنے کی ایپس

پاکستان رقم منتقل کرنے کی ایپس: بغیر فیس کے فوری پیسے بھیجنے کے 3 سب سے محفوظ اور قانونی طریقے

جون 11, 2026
سستی الیکٹرانکس اشیاء

سستی الیکٹرانکس اشیاء: نئے بجٹ کے بعد پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی قیمتوں میں بڑی کمی

جون 11, 2026
طلبہ کے لیے سستے لیپ ٹاپ

طلبہ کے لیے سستے لیپ ٹاپ: پاکستان میں دستیاب 5 بہترین آپشنز، قیمتیں اور خریدنے کی گائیڈ

جون 11, 2026
پرائز بانڈ 25000 رزلٹ

پرائز بانڈ 25000 رزلٹ: جون 2026ء کی قرعہ اندازی اور کامیاب ونرز کی مکمل لسٹ

جون 11, 2026
پاکستان کے ہل اسٹیشن

پاکستان کے ہل اسٹیشن: جون کی شدید ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے 5 خفیہ اور سستے مقامات

جون 11, 2026
یورپی یونین امیگریشن پالیسی

یورپی یونین امیگریشن پالیسی: نیا معاہدہ یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو کیسے متاثر کرے گا؟

جون 11, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان رقم منتقل کرنے کی ایپس

پاکستان رقم منتقل کرنے کی ایپس: بغیر فیس کے فوری پیسے بھیجنے کے 3 سب سے محفوظ اور قانونی طریقے

جون 11, 2026
سستی الیکٹرانکس اشیاء

سستی الیکٹرانکس اشیاء: نئے بجٹ کے بعد پاکستان میں ہوم اپلائنسز کی قیمتوں میں بڑی کمی

جون 11, 2026
طلبہ کے لیے سستے لیپ ٹاپ

طلبہ کے لیے سستے لیپ ٹاپ: پاکستان میں دستیاب 5 بہترین آپشنز، قیمتیں اور خریدنے کی گائیڈ

جون 11, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔