Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی سے اتحاد ختم نا کرنے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
جون 27, 2020
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
PMLQ-PTI-Ch-Prevaiz-Elahi

27 ٍ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم نا کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی تھے ہیں اور رہیں گے۔ تحریک انصاف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس کے دوران آپس میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر متفق طور پر اظہار خیال کیا کہ صوبے کی خدمت ہی اصل سیاست ہے اور ہمیں صوبے کی عوام کی خدمت کا عزم کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات کے ہوتے ہوئے ہھر بھی تحریک انصاف کی حکومت نے بہتر بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے اور اس سب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب کی کوششوں کا بڑا حصہ ہے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز سے تیز تر کریں گے۔ مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وہ ہماری اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا سمیت ہرمعاملات پر سیاست ہی کی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں انہیں کوئی چال چاہیے جو حکومت کے خلاف چل سکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے عارف علوی کی ’فوری ملاقات‘ کی دعوت ٹھکرا دی

عثمان بزدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ چوہدری برادران کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026
پاکستان الیکٹرک گاڑیاں بچت

پٹرول امپورٹ میں 1 ارب ڈالر کی بچت، الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے معیشت اور ماحولیات میں بڑا بریک تھرو

اکتوبر 2, 2026
قومی بچت اسکیم منافع شرح

قومی بچت اسکیموں میں اضافہ، ڈفینس اور بہبود سرٹیفکیٹس کے فنانشل ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری

اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف مانیٹری پالیسی شرائط

روپے کی شرح سود پر حکومت اور آئی ایم ایف میں اختلافات، فنڈ مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ 

اکتوبر 2, 2026
ایس ای سی پی رئیل اسٹیٹ اصلاحات

پراپرٹی سیکٹر میں بریک تھرو، ایس ای سی پی کا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ڈیجیٹل ریٹ یونٹس میں بدلنے کا اعلان

اکتوبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ پٹیشن

ایم ڈی کیٹ 2026 پیپرز کی پوشیدگی کے خلاف طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، میڈیکل کالجوں کے داخلے معطل 

اکتوبر 2, 2026
لاہور ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس

ٹریفک پولیس کا شہریوں کے لیے تحفہ، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ نہ ملنے پر دو ہنگامی ہیلپ لائن نمبرز لائیو

اکتوبر 2, 2026
پاکستان الیکٹرک گاڑیاں بچت

پٹرول امپورٹ میں 1 ارب ڈالر کی بچت، الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت سے معیشت اور ماحولیات میں بڑا بریک تھرو

اکتوبر 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.