27 ٍ اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم نا کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادی تھے ہیں اور رہیں گے۔ تحریک انصاف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس کے دوران آپس میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر متفق طور پر اظہار خیال کیا کہ صوبے کی خدمت ہی اصل سیاست ہے اور ہمیں صوبے کی عوام کی خدمت کا عزم کرنا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات کے ہوتے ہوئے ہھر بھی تحریک انصاف کی حکومت نے بہتر بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے اور اس سب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب کی کوششوں کا بڑا حصہ ہے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیز سے تیز تر کریں گے۔ مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، وہ ہماری اتحادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا سمیت ہرمعاملات پر سیاست ہی کی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں انہیں کوئی چال چاہیے جو حکومت کے خلاف چل سکیں۔
عثمان بزدار نے اس بات کی تصدیق کی کہ چوہدری برادران کی خدمات قابل تحسین ہیں۔