پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ماضی میں تحریک انصاف کی حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق دعووں کے دوران مختلف تاریخیں دیتی آئی ہیں۔
اس ضمن میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مریم نواز کی مّتلف دی گئی تاریخوں کے بیانات کو جمع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ہانیہ عامر کی نامناسب ویڈیو وائرل، ٹویٹر پر تنقید
ایک جلسے سےخطاب کے دوران مریم نواز یہ دعوی کر رہی ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے کے اندر حکومت کی چھٹی کروا دیں گی۔
مزید برآں، ایک اور جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے جون 2020 کی تاریخ دی اور کہا کہ حکومت جون میں ختم ہو جائے گی جبکہ اس کے خاتمے کا سبب پی ڈی ایم بنے گی۔
تازہ ترین ویڈیو میں جب ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ حکومت کب جائے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو اللہ کو پتہ ہےتاہم مجھے اتنا علم ہے کہ جب بھی کہ حکومت جائے گی کبھی دوبارہ نہیں آئے گی۔