متحدہ عرب امارات (UAE) ہزاروں پاکستانی محنت کشوں کے لیے ایک پسندیدہ ملازمت کی منزل ہے۔ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ جیسے شہر مختلف شعبوں میں وسیع روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
اگر آپ پاکستان سے متحدہ عرب امارات میں ملازمت تلاش کر رہے ہیں تو درج ذیل پانچ بہترین ویب سائٹس آپ کی تلاش کو آسان بنا سکتی ہیں۔
Bayt.com
Bayt.com مشرق وسطیٰ کی سب سے مشہور جاب سرچ ویب سائٹس میں سے ایک ہے جو یو اے ای سمیت پورے خلیجی خطے میں ایمپلائرز کو اور امیدواروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ یہاں آپ آسانی سے اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں۔ سی وی اپ لوڈ کر کے روزانہ سینکڑوں نوکریوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر ویزا اسپانسر شپ والی نوکریاں بھی اکثر دستیاب ہوتی ہیں۔
Dubizzle
Dubizzle.com متحدہ عرب امارات کی ایک معروف ویب سائٹ ہے خاص طور پر مقامی اور ابتدائی سطح کی ملازمتوں کے لیے۔ اگر آپ فل ٹائم، پارٹ ٹائم یا فری لانس جاب کی تلاش میں ہیں تو یہ ویب سائٹ آپ کے لیے بہترین ہے۔ ڈرائیور، ہیلپرز، سیکیورٹی گارڈز اور کلرک جیسی نوکریاں یہاں با آسانی دستیاب ہوتی ہیں۔
NaukriGulf
NaukriGulf.com پورے خلیج میں ملازمتوں پر فوکس کرتی ہے جن میں یو اے ای، سعودی عرب اور قطر شامل ہیں۔ اس پر کئی بڑی کمپنیاں اپنی آفیشل جاب لسٹنگ پوسٹ کرتی ہیں۔ انجینئرنگ، ہیلتھ، فنانس اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں روزگار کے بہترین مواقع موجود ہوتے ہیں۔
GulfTalent
GulfTalent.com ایک پریمیم جاب پورٹل ہے جو اعلیٰ سطح کے پروفیشنلز کے لیے بنایا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس ڈگری اور کچھ تجربہ ہے تو یہ پلیٹ فارم اعلیٰ معیار کی نوکریوں کے لیے بہترین ہے۔ اس ویب سائٹ پر مینیجرز، سپروائزرز اور اسپیشلسٹ کے لیے جابز دستیاب ہوتی ہیں جن کے لیے آپ پاکستان سے بھی باآسانی اپلائی کر سکتے ہیں۔
Indeed
Indeed.ae دنیا کے سب سے بڑے جاب سرچ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے اور اس کا یو اے ای ورژن ہزاروں سرکاری و نجی ملازمتیں فراہم کرتا ہے۔ اس پر آپ مختلف کمپنیوں کی آفیشل جاب لسٹنگ دیکھ سکتے ہیں تلاش کے لیے فلٹرز لگا سکتے ہیں اور روزانہ نئی نوکریوں کے بارے میں ای میل الرٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ پاکستان سے یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹس آپ کے لیے بہترین معاون ثابت ہوں گی۔ ایک مضبوط سی وی تیار کریں اپنی پروفائل مکمل کریں اور باقاعدگی سے اپلائی کرتے رہیں۔ صبر اور تسلسل کے ساتھ کوشش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا 5 سالہ ویزا، اماراتی سفیر کا اعلان