لیپ ٹاپ کے ہر حصے کا اپنا اہم کردار ہوتا ہے چاہے وہ پروسیسر ہو یا ریم۔ اگر آپ گیمر، ویڈیو ایڈیٹر، ڈیزائنر، یا پروگرامر ہیں تو اچھا گرافکس کارڈ (GPU) ضروری ہے تاکہ آپ کے لیپ ٹاپ پر گرافکس ہلکے اور نرم چلیں۔
اگر آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کے لیپ ٹاپ میں کون سا گرافکس کارڈ موجود ہےتو فکر نہ کریں۔ یہاں ہم آسان طریقے بتا رہے ہیں تاکہ آپ اپنا GPU آسانی سے چیک کر سکیں۔
System Settings کے ذریعے گرافکس کارڈ چیک کریں
اپنے گرافکس کارڈ کی تفصیلات دیکھنے کا آسان طریقہ System Settings استعمال کرنا ہے۔
- Start Menu کھولیں اور سرچ میں “System” لکھیں۔
- ایپ کھولیں اور Display پر کلک کریں۔
- پھر Advanced Display Settings پر جائیں۔
یہاں آپ کو گرافکس کارڈ کا نام، ریفریش ریٹ اور اسکرین ریزولوشن کے ساتھ دیگر معلومات ملیں گی۔ آپ اپنے ڈسپلے ڈرائیورز کو بھی اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔
System Information کے ذریعے گرافکس کارڈ معلوم کریں
ایک اور طریقہ System Information ایپ استعمال کرنا ہے جو آپ کو تفصیلی ٹیکنیکل معلومات دیتی ہے۔
- Start Menu میں “System Information” لکھیں اور ایپ کھولیں۔
- بائیں جانب موجود “+” کے نشان پر کلک کریں اور پھر Display منتخب کریں۔
یہاں آپ کو گرافکس کارڈ کا نام، ڈرائیور کی تفصیلات، اور ویڈیو ریم (VRAM) کی معلومات ملیں گی۔
Windows Task Manager کے ذریعے GPU کی جانچ کریں
Windows Task Manager کا استعمال آپ کو GPU کی کارکردگی دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
- Start Menu کھولیں اور “Task Manager” لکھیں۔
- Performance ٹیب پر جائیں۔
- بائیں پینل سے GPU منتخب کریں۔
یہاں آپ کو GPU کا ماڈل، استعمال کی فیصد، اور درجہ حرارت نظر آئے گا جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ کا گرافکس کارڈ کس طرح کام کر رہا ہے۔
DirectX Diagnostic Tool (dxdiag) کے ذریعے GPU چیک کریں
اگر آپ تفصیلی معلومات چاہتے ہیں تو DirectX Diagnostic Tool بہترین ہے۔
- Start Menu کھولیں اور سرچ میں “dxdiag” لکھ کر Enter دبائیں۔
- کھلنے والی ونڈو میں Display ٹیب پر کلک کریں۔
یہاں آپ کو گرافکس ڈرائیور، چپ ٹائپ، ویڈیو میموری، اور دیگر تفصیلات ملیں گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہوتو اس ٹول کے نوٹس باکس میں وضاحت دی جاتی ہے۔
اپنے لیپ ٹاپ کے گرافکس کارڈ کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ آپ سمجھ سکیں کہ کون سے گیمز یا سافٹ ویئر آسانی سے چلیں گے اور کہاں اپگریڈ کی ضرورت ہے۔
آپ System Settings, System Information, Task Manager, یا dxdiag میں سے کسی بھی طریقے سے آسانی سے اپنا GPU چیک کر سکتے ہیں اور اپنے لیپ ٹاپ کی بہترین کارکردگی یقینی بنا سکتے ہیں۔






