انتخابات کی تاریخ کا اعلان
الیکشن کمیشن بلاتاخیر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے
لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو حکم دیا ہے کہ وہ پنجاب میں بلا تاخیر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
جمعہ کی رات کو ایک تاریخی فیصلے میں، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسے فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرنا چاہیے۔
پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم
ای سی پی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پنجاب گورنر سے مشاورت کے بعد، نوٹیفکیشن کے ساتھ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان فوری طور پر کرےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انتخابات 90 دن کے اندر ہوں۔
.یہ بھی پڑھیں | جنرل باجوہ کا پی ٹی آئی حکومت گرانے کا اعتراف
.یہ بھی پڑھیں | مریم نواز کی پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر شوہر کی سرزنش
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں گورنر پنجاب سے صوبے میں فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم طلب کیا گیا تھا کیونکہ اسمبلی 12 جنوری کو تحلیل ہو گئی تھی۔ ای سی پی نے انتخابات 9 سے 17 اپریل کے درمیان کرانے کی سفارش کی تھی۔
آرٹیکل 105 اور آرٹیکل 112 اور 224(2)
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بغیر کسی شک و شبہ کے، آئین میں آرٹیکل 105 اور آرٹیکل 112 اور 224(2) کے تحت فراہم کردہ ٹائم فریم کے مطابق کسی صوبائی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد اس کے انتخابات کی تاریخ طے کرنے اعلان کرنے کے لیے 90 دن کا وقت ہے۔
فواد چوہدری کا رد عمل
فیصلے پر پی ٹی آئی کے نائب صدر فواد چوہدری نےہے کہا کہ یہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھ کر قومی انتخابات پر بات کرے۔ ۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بھی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ کریں گے۔