کھانوں کےشوقین
آپ کھانوں کےشوقین ہیں اور تعلق لاہور سے ہے؟ تو آئیے ہم آپ کے لئے لاہور کے ایسے ریستوران کی لسٹ لائے ہیں جو 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ اور آپ کسی بھی وقت ان کے مزیدار کھانوں سے لچف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اول۔ گولڈن عثمانیہ ریسٹورنٹ
گولڈن عثمانیہ ریسٹورنٹ اپنے ذائقے اور سستی قیمتوں کے لحاظ سے مشہور ہے۔ یہ ڈھابہ طرز کا ریستوران ہے جو ناشتے سمیت دیسی پکوان پیش کرتا ہے۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
ایڈریس: 6 – وحدت لنک روڈ، رحمان پورہ کالونی، لاہور۔
دوم۔ فوڈ اسٹیشن کیفے
فوڈ اسٹیشن کیفے اپنے معیار اور اچھے ذائقے کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ فاسٹ فوڈ اور مشروبات پیش کرتا ہے۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
ایڈریس: 1-اے کمرشل مین چوک، رائے ونڈ روڈ، شیر شاہ کالونی، لاہور۔
سوم۔ شاہی بیتک
شاہی بیتک ایک تاریخی مغل بادشاہ کے طرز زندگی پر مبنی اپنے لاہوری کھانوں اور خوبصورت ماحول کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ یہ صاف شاہی کراکری میں روایتی لاہوری کھانا پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | سردیوں میں کی جانے والی 5 انڈور سرگرمیاں
یہ بھی پڑھیں | کمر درد کا علاج کیا ہے؟
سروس آپشنز: ڈائن ان، ٹیک وے
ایڈریس: شاہی حمام، اکبری منڈی والڈ سٹی آف لاہور، لاہور۔
چہارم۔ سب وے
سب وے کھانے کے لذیذ اور صحت بخش فاسٹ فوڈ برانڈ ہے۔ ان کے پاس مختلف قسم کے تازہ اور مزیدار سلاد، چکن، برگر اور سینڈوچ ہیں۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
پنجم۔ الرضوان پراٹھا ایکسپرٹ
الرضوان پراٹھا ایکسپرٹ اپنے لذیذ پراٹھے اور چائے کی وجہ سے سب سے مشہور پوائنٹ ہے۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
ایڈریس: 42 زیلدار روڈ، نزد مکی بوائز ہاسٹل، اچھرہ شاہ دین سکیم لاہور۔
ششم۔ اسد مہر ریسٹورنٹ اینڈ باربی کیو
اسد مہر ریسٹورنٹ اینڈ باربی کیو اپنے دلکش دیسی کھانوں اور سستے نرخوں پر باربی کیو کے لیے جانا جاتا ہے۔ جی ناشتہ، دوپہر کا کھانا، اور رات کا کھانا شاندار ذائقہ اور معیار کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
ایڈریس: گرو مانگٹ روڈ، بلاک ٹی، گلبرگ، لاہور
ہفتم۔ محمدی نہاری ہاؤس
محمدی نہاری ہاؤس اپنی اعلیٰ درجے کی نہاری کی وجہ سے ایک مشہور نام ہے۔ یہ مختلف قسم کی نہاری، روٹی، مٹھائیاں اور مشروبات فراہم کرتے ہیں۔ یہ صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ناشتہ بھی کرتے ہیں۔
سروس آپشن: ڈائن ان، ٹیک وے، ڈیلیوری
ایڈریس: پلاٹ سی 206، سیکٹر ایف ایف ڈی ایچ اے فیز 4، لاہور۔