لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتاؤں گا
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتاؤں گا کیونکہ سب کچھ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا لانگ مارچ پلان خفیہ رکھا تھا اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت کسی کو لانگ مارچ کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔
میں نے تاریخ اپنے پاس رکھی ہے۔
شاہ محمود قریشی میرے وائس چیئرمین ہیں، میں نے انہیں بھی نہیں بتایا۔
رانا ثنا کے لیے لانگ مارچ روکنا مشکل ہو گا
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا کے لیے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنا مشکل ہو گا کیونکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر، جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے، اسلام آباد کے چاروں طرف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ صرف دھمکیاں دے رہے ہیں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پنجاب حکومت پی ٹی آئی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ
سائفر چوری نہیں ہوا
گمشدہ سائفر مسنگ ایشو کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سائفر چوری نہیں ہوا اور اس کی ماسٹر دستاویز دفتر خارجہ میں محفوظ ہے۔ شکر ہے کہ انہوں نے سائفر کو ایک حقیقت کے طور پر قبول کر لیا ہے۔
انہوں نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ای سی پی کے اتنے متعصب سربراہ کبھی نہیں دیکھے اور الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا کہ وہ زرداری اور نواز شریف کے کیسز کے ساتھ مل کر اپنا توشہ خانہ کیس سنیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے لانگ مارچ کے منصوبے کو خفیہ رکھا ہے اور اس کی تفصیلات صرف قریبی لوگوں کو معلوم ہیں۔
اانسانوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا
نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ انسانوں کا سمندر اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حالیہ آڈیو لیکس اور فون کالز کی "ٹیپنگ” کے پیش نظر اپنا منصوبہ خفیہ رکھا ہے۔