Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور اعمالِ صالحہ

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 7, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, تہوار اور تقریبات – قومی، مذہبی اور ثقافتی ایونٹس کی کوریج, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
moon

 اللہ جل شانہ کا کرم ہے کہ وہ وقتا فوقتا اپنے بندوں کو خود سے جوڑنے کے مواقع فراہم کرتے رہتے ہیں۔نماز، زکوۃ، حج وعمرہ، رمضان،اعتکاف،قربانی، عاشورہ،شب براء ت، شب قدر ؛ یہ سب اسی کا اظہار ہے کہ بندہ جو دنیاوی کاموں میں لگ کر اللہ تعالی سے غافل ہوجاتا ہے  وہ اس کی طرف پلٹے۔ اس  کے سامنے سرجھکادیاور اس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرے۔
 قرآن کریم نے جن چار مہینوں کو اشہر حرم قرار دیا ہیان میں سے ایک ذوالحجہ ہے  جس کی عظمت وتقدس دیگرمحترم مہینوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔


 عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت:


 ویسے تو ذوالحجہ کا پورا مہینہ ہی قابل ِ احترام ہے لیکن اس کے ابتدائی دس دن تو بہت ہی فضیلت اور عظمت والے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اس کی عظمت و اہمیت کو بیان کیا ہے:
 ترجمہ: قسم ہے فجر کے وقت کی، اور دس راتوں کی، اور جفت کی اور طاق کی۔ 
اس میں اللہ تعالی نے تین چیزوں کی قسم کھائی: 
پہلی قسم فجر کے وقت کی ہے، بعض مفسرین نے اس آیت میں خاص دس ذو الحجہ کی صبح مراد لی ہے۔ (توضیح القرآن:3/1922)
دوسری قسم دس راتوں کی کھائی ہے۔ اکثر مفسرین نے ان دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کے شروع کے دس دن لیے ہیں۔
تیسری قسم جفت اور طاق کی کھائی ہے۔ایک روایت میں ہے کہ جفت سے مراد دس ذوالحجہ(یعنی قربانی کا پہلا دن) اور طاق سے مراد عرفہ کا دن ہے۔


 عشرہ ذی الحج کے دس مبارک اعمال:


قرآن کریم اور احادیث طیبہ سے عشرہ ذو الحجہ کے لگ بھگ 10 اعمال ثابت ہوتے ہیں:

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 جنگجوؤں کی مدد کے لئے فروخت کی منظوری دے دی


نیک عمل:


 حضرت عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے روایت ہے کہ رسول ؐ نے ارشاد فرمایا:”اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دوسرے ایام کا کوئی عمل عشر ذوالحجہ(یکم ذوالحجہ سے دس ذوالحجہ تک) کے دوران نیک عمل سے بڑھ کر پسندیدہ نہیں،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہؐ! کیا یہ جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے؟ آپ ؐنے فرمایا: جہاد فی سبیل اللہ سے بھی بڑھ کر ہے، ہاں! جو شخص جان اور مال لے کر اللہ کی راہ میں نکلا، پھر ان میں سے کوئی چیز بھی واپس لے کر نہ آیا، سب کچھ اللہ کے راستے میں قربان کر دیا، بے شک یہ سب سے بڑھ کر ہے۔“
فائدہ: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ان دس دنوں میں کوئی سا بھی نیک عمل کیاجائے اس کا اجروثواب بڑھ جاتا ہے۔نماز، روزہ، تسبیح، استغفار، صدقہ وخیرات غرض کوئی بھی عمل ان دنوں انجام دیاجائے گا اس کے اجر میں اضافہ ہوگا۔


مسئلہ:


 قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے تک نہ تووہ اپنے ناخن کترے، نہ سر کے بال مونڈے اور نہ بغل اور ناف کے نیچے کے بال صاف کرے، بلکہ بدن کے کسی بھی حصے کے بال نہ کاٹے۔ قربانی کرنے کے بعد ناخن تراشے اور بال کٹوائے۔یاد رہے! یہ عمل صرف مستحب ہے، لیکن آج کل لوگ اسے واجب سے زیادہ درجہ دے دیتے ہیں جس کی اصلاح ضروری ہے۔


مسئلہ:


اگر زیر ناف اور بغل کے بالوں پر چالیس روز کا عرصہ گزر چکا ہو تو ان بالوں کی صفائی کرنا واجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نادرا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کرنے کا آسان طریقہ


مسئلہ۔


اگر ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد کسی نے ناخن اور بال وغیرہ کاٹ لئیتو اس پر کوئی گناہ نہیں اور نہ قربانی پر کوئی اثر پڑے گا، کیونکہ مذکورہ حکم کی حیثیت صرف استحباب(کرنے پرثواب اور نہ کرنے پر کوئی گناہ نہیں)کی حد تک ہے۔
*جو قربانی نہ کرے:* 
قربانی نہ کرنے والوں کیلئے  بال نہ کاٹنا  مستحب تو نہیں ہے لیکن اگر وہ بھی بال اور ناخن کاٹنے میں قربانی کرنے والوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں تواللہ کی رحمت سے امید ہیکہ وہ  ثواب سے محروم نہ ہوں گے۔


تکبیرِ تشریق:


 نو ذوالحجہ کی فجر سے تیرہ ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد بالغ مرد اور عورت پر ایک مرتبہ تکبیر تشریق پڑھنا واجب ہے۔ 


مسئلہ:


مرد تھوڑی اْونچی آواز سے اور عورتیں آہستہ آواز سے پڑھیں۔ 
تکبیر تشریق یہ ہے:
اَ للہُ اکبر اللہ اکبر لا الٰہ الا اللہ واللہ اکبراللہ اکبر ولِلّٰہ الْحَمْد پڑھنا
”واما اداۂ،فدبر الصلاۃ وفورھا من غیر ان یتخلل ما یقطع حرمۃ الصلاۃ،حتی لو ضحک قھقھۃ او احدث متعمدا او تکلم عامدا او ساھیا……..لا یکبر؛لان التکبیر من خصائص الصلاۃ.“
مسئلہ: اگر سلام کے بعد متصل تکبیرکہنا بھول گیا تو اگر نماز کے منافی کوئی کام نہیں کیا تو یادآنے پر پڑھ لینا چاہیے،لیکن اگر نماز کے منافی کوئی کام کرلیا تواب تکبیر تشریق  کا وقت ہاتھ سے نکل گیا اب اس پر استغفار کرنا ضروری ہے۔


شبِ عید الاضحیٰ: 


ارشادِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:”جس شخص نے دونوں عیدوں (یعنی عید الفطر اور عید الاضحیٰ) کی راتوں کو ثواب کا یقین رکھتے ہوئے زندہ رکھا تو اس کا دل اس دن نہ مرے گا جس دن لوگوں کے دل مردہ ہوجائیں گے۔“
(الترغیب و الترہیب:98/2، منقول عن ابن ماجہ،درجہ:ضعیف)
9 *عیدالاضحیٰ کی نماز:
  عید کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دل میں یہ نیت کرے کہ میں چھ تکبیروں کے ساتھ عید کی دو رکعت واجب نماز پڑھتا ہوں۔ نیت کے مذکورہ الفاظ زبان سے کہنا ضروری نہیں،دل میں ارادہ کرلینا بھی کافی ہے۔ نیت کرکے ہاتھ باندھ لے اور ”سبحانک اللّٰہم“ آخر تک پڑھ کر تین مرتبہ اللہ اکبر کہے، ہر مرتبہ تکبیر تحریمہ کی طرح دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے،تکبیر کے بعد ہاتھ لٹکادے، تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لے اور ”اعوذ باللہ“ اور”بسم اللہ“ پڑھ کر سورہ فاتحہ اورکوئی دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرکے کھڑا ہو، دوسری رکعت میں پہلے سورہ فاتحہ اور سورت پڑھ لے، اس کے بعد تین تکبیریں اسی طرح کہے، لیکن یہاں تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ نہ باندھے بلکہ لٹکائے رکھے اور پھر چوتھی تکبیر کہہ کر رکوع میں چلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


 قربانی:


 ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ”دس ذوالحجہ کے دن جانور کا خون بہانے سے بڑھ کرا للہ تعالیٰ کے ہاں بندے کا کوئی عمل بہتر نہیں ہوتا۔ یہ قربانی کے جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت آئیں گے۔ خون کے زمین پر گرنے سے پہلے ا? کے ہاں اس کا ایک مقام ہوتا ہے، لہٰذا تم یہ قربانی خوش دلی سے کیا کرو۔“

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026
ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

ملتان، مظفر گڑھ اور میانوالی شاہراہ کی 2 ماہ کی ڈیڈ لائن، علیم خان نے این ایچ اے کو احکامات جاری کر دیے

اکتوبر 9, 2026
وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کے لیے 30 کروڑ روپے کی منظوری، ای سی سی فنڈز پریمیم پیکیج 

اکتوبر 10, 2026
اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اسلام آباد کو پلاسٹک فری بنانے کی مہم، 218 کلوگرام پولی تھین بیگز ضبط، دکان دار گرفتار

اکتوبر 10, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

پی ایس ایل فرنچائز کا بریک تھرو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا یورپی کرکٹ میں داخلہ، اٹلی ٹی 10 روم گلیڈی ایٹرز 

اکتوبر 10, 2026
واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

واسا راولپنڈی کا بل نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، پانی کے کنکشنز کاٹنے اور قانونی کارروائی کا انتباہ

اکتوبر 10, 2026
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کے لیے ساڑھے 11 ارب روپے منظور، ای سی سی واجبات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا پلان 

اکتوبر 9, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.