Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا معاملہ، پیر نور الحق قادری کا وضاحتی بیان آ گیا

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 30, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا معاملہ، پیر نور الحق قادری کا وضاحتی بیان آ گیا

  اپریل 30  2020: (جنرل رپورٹر) مختلف نجی چینلز پر حکومت کی طرف سے قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کی خبر چلائی گئی جس کے بعد اس فیصلے پر سوشل میڈیا میں شدید بحث چھڑ گئی- مذہبی تنظیموں نے اس فیصلے کو آئین کی خلاف ورزی اور دیگر تحفظات کا اظہار کیا ہے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اس متعلق اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ ابھی تک قادیانیوں کو اقلیتی کونسل کا ممبر بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا- اقلیتی کمیشن میں ممبران کی شمولیت کا معاملہ کچھ روز پہلے زیر غور آیا تھا تاہم اس بات کا فیصلہ ابھی کابینہ کی طرف سے ہونا باقی ہے کہ قادیانی بطور غیر مسلم اقلیتی کمیشن میں شامل ہوں گے یا نہیں- انہوں نے کہا کہ ہم اس متعلق تمام معاملات کو دیکھیں اور وہی فیصلہ ہو گا جس میں ختم نبوت کا تحفظ ہو گا- عقیدہ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اور اس پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے

دوسری جانب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کو اقلیتی کیمشن کا ممبر بنابا کسی طور پر قابل قبول نہیں- قادیانی تو آئین پاکستان کو مانتے ہی نہیں اور نا ہی اقلیت تسلیم کرتے ہیں- جب تک قادیانی خود کو اعلانیہ غیر مسلم اقلیت تسلیم نا کر لیں تب تک ان کو کسی سرکاری و غیر سرکاری عہدے پر نہیں بٹھایا جا سکتا

عالمی مجلس ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کا قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ بدترین قادیانیت نوازی ہے- قادیانی کوئی مذہب نہیں بلکہ فتنہ ہے اور فتنہ کا تعاقب کیا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں پانی کی صورتحال: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، دیگر دریاؤں میں بہاؤ معمول کے مطابق

نجی ٹی وی چینلرز پر خبر چلنے کے بعد ق لیگ کے سربراہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بیان دیا کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن کا ممبر بنانا آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے- قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم ہی نہیں کرتے نا ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ایسے کسی فیصلے سے پہلے سب کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی- حکومت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی تجویز بھی دے دی

تاہم وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا- قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن کا ممبر بنانا ہے یا نہیں فیصلہ کابینہ کرے گی- وہی فیصلہ ہو گا جو ختم نبوت کے مطابق ہو گا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.