Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

فیض احمد فیض، ایک عہد ساز شاعر

عدیل حسن by عدیل حسن
مئی 30, 2024
in اردو شعراء اور ادب – مشہور شاعروں کا کلام، تعارف اور ادبی خبریں, تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس, موسیقی کی دنیا – نئے گانے، البم، فنکار اور میوزک انڈسٹری نیوز
faiz ahmad faiz 112017125608

شعر و نغمہ کو انقلابی پیرہن عطا کرنے والے فیض اس لحاظ سے اپنے معاصر شعرا میں ممتاز نظر آتے ہیں کہ انھوں نے تنقید حیات کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عشق کے روایتی تصور کو بدل ڈالا۔
اردو شاعری میں اقبال کے بعد جن تخلیق کاروں نے ادب اور زندگی کے باہمی رشتوں کو معنویت عطا کی اور ظلم و جبر کی دیرینہ روایت کے خلاف مظلوم اقوام کی مضبوط آواز بن کر ابھرے، ان انقلابی شاعروں میں فیض احمد فیض (پیدائش: 13 فروری 1911، انتقال: 20 نومبر 1984) کا نام احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔
شعر و نغمہ کو انقلابی پیرہن عطا کرنے والے فیض اس لحاظ سے اپنے معاصر شعرا میں ممتاز نظر آتے ہیں کہ انھوں نے تنقید حیات کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عشق کے روایتی تصور کو بدل ڈالا اور اپنے مجازی محبوب کو محبت میں گرفتار ہونے کے بجائے استحصال زدہ عوام کی محبت کو متاع حیات تصور کیا۔ اس سلسلے میں ان کی مشہور زمانہ نظم ’مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ‘ کو بطور استدلال پیش کیا جا سکتا ہے۔ اپنی اس نظم میں فیض نہایت درد مندی اور عاجزی کے ساتھ اپنے روایتی محبوب سے معذرت کرتے ہوئے شکست خوردہ انسانیت کی حمایت کا اعلان کرتے نظر آتے ہیں۔ ڈرامائی عناصر سے بھرپور اس نظم کے پہلے حصے میں شاعر مادی حسن کے سراب میں گم نظر آتا ہے، پھر اچانک ہی یہ طلسم ٹوٹ جاتا ہے اور محبوب کی آنکھوں میں کائنات کا حسن تلاش کرنے والا شاعر خواب غفلت سے بیدار ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے بعد قاری کی ملاقات ایک ایسے دانشور اور انسانیت کے غم خواہ سے ہوتی ہے جس کی زندگی کا بنیادی ہدف زندگی کے ماند پڑتے حسن کو تابندگی عطا کرنا ہے۔ اس نظم کا ہر اک شعر قاری کی فکر کو مہمیز کرتا ہے اور اسے زیست کے معنی بھی بتاتا ہے:

یہ بھی پڑھیں:  سشمیتا سین کی سوشل میڈیا پر سورہ عصر کی تلاوت کی وڈیو وائرل

ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم

ریشم و اطلس و کمخاب میں بنوائے ہوئے

جا بہ جا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم

خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے

لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجے

اب بھی دل کش ہے ترا حسن مگر کیا کیجے

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا

راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا

مجھ سے پہلی سی محبت مرے محبوب نہ مانگ
یوں تو فیض نے مختلف مکاتب ہائے فکر و فن سے خوشہ چینی کی ہے لیکن ان کی بنیادی شناخت ایک ترقی پسند شاعر کی ہے۔ انھیں تیسری دنیا کے عوام کا نمائندہ شاعر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ فیض ترقی پسندوں کے سب سے محبوب شاعر بھی ہیں۔ انھوں نے زندگی کا مطالعہ بہت قریب سے کیا۔ انھوں نے ظلم و جبر کی مکروہ روایات، غاصب انگریزوں کے شرمناک مظالم، سرمایہ دارانہ نظام کی بھٹی میں جھلس رہے غریب کسان و مزدور اور پامال ہو رہی انسانیت کے چشم کشا مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ جس نے انھیں سخت ترین ذہنی اضطراب میں مبتلا کر دیا اور جب اس اضطراب نے شدت اختیار کی تو یہ انقلابی نغمے فضاؤں میں گونجنے لگے:
اے خاک نشینوں اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے

جب تخت گرائے جائیں گے جب تاج اچھالے جائیں گے

اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں

جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے

اے ظلم کے مارو لب کھولو، چپ رہنے والو چپ کب تک

یہ بھی پڑھیں:  حریم شاہ کا ایف آئی اے کو کاروائی سے روکنے پر سندھ ہائیکورٹ کا شکریہ

کچھ حشر تو ان سے اٹھے گا، کچھ دور تو نالے جائیں گے

فیض کی شخصیت اس لحاظ سے بھی عہد ساز تصور کی جاتی ہے کہ ان کے افکار و نظریات اور ان کے کردار میں کوئی تضاد نظر نہیں آتا ہے۔
جب صدیوں کی جدوجہد کے بعد ہند کے افق پر آزادی کا سورج طلوع ہوا تو چہار جانب ایک عجیب منظر تھا۔ دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے ایک نیا ملک وجود میں آ چکا تھا۔ اس تقسیم کے خونی منظر نے آزادی کے جشن کو افسردہ کر دیا۔ فیض نے اس تاریخی موقع پر ہزاروں معصوم شہریوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے ’صبح آزادی‘ کے عنوان سے یہ فکر انگیز کلام تخلیق کیا:
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر

وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں

یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر

چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں

فلک کے دشت میں تاروں کی آخری منزل

کہیں تو ہوگا شب سست موج کا ساحل

کہیں تو جا کے رکے گا سفینۂ غم دل
اپنے پیش رو اقبال کی مانند ہی فیض بھی تہذیب مشرق کے پروردہ صالح فکر کے حامل تخلیق کار تھے۔ یہ ان کے استاذ مولوی میر حسن کی فیض تربیت کا بھی اثر تھا کہ وہ ترقی پسند افکار و نظریات سے متاثر ہونے کے باوجود کبھی اسلامی شعار اور اسلامی تعلیمات سے غافل نہیں ہوئے۔ ارضِ فلسطین سے ان کی جذباتی وابستگی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ فیض بھی مشرق کی مغرب کے اوپر روحانی برتری کے معترف تھے۔ ان کی تخلیق کردہ نظمیں ’فلسطینی بچے کی لوری‘، ’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ اور ’رسم دعا‘ اس سلسلے میں دلیل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  قتل کی دھمکیوں پر پوجا بھٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرائیوٹ کر دیا
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ہندو میرج ترمیمی بل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہندو میرج ترمیمی بل 2026ء منظور: اہم دفعات اور سیاسی پیش رفت

جولائی 14, 2026
ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس

Redmi Note 15 Pro Plus 5G بالآخر پاکستان میں لانچ: قیمت اور بہترین فیچرز

جولائی 14, 2026
یو ای ٹی لاہور پوسٹ گریجویٹ ایڈمنشنز

یو ای ٹی لاہور فال 2026 پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشنز: پروگرامز کی لسٹ اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ 

جولائی 14, 2026
لاہور قلندرز اسکواڈ اور شیڈول

جی ایس ایل 2026: لاہور قلندرز کا اسکواڈ اور شیڈول 

جولائی 14, 2026
جرمنی میں نوکریوں کے مواقع

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع: اپلائی کرنے کا طریقہ 

جولائی 14, 2026
ڈیوائسز اور دستاویزات کی حفاظت

ڈیوائسز اور دستاویزات کی حفاظت: PTA کی آفیشل گائیڈ لائنز

جولائی 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ہندو میرج ترمیمی بل

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہندو میرج ترمیمی بل 2026ء منظور: اہم دفعات اور سیاسی پیش رفت

جولائی 14, 2026
ریڈمی نوٹ 15 پرو پلس

Redmi Note 15 Pro Plus 5G بالآخر پاکستان میں لانچ: قیمت اور بہترین فیچرز

جولائی 14, 2026
یو ای ٹی لاہور پوسٹ گریجویٹ ایڈمنشنز

یو ای ٹی لاہور فال 2026 پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشنز: پروگرامز کی لسٹ اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ 

جولائی 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.