فیسبک اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنا چاہتے ہیں
کیا آپ فیسبک استعمال کر کے تھک گئے ہیں؟ یا کسی بھی وجہ سے فیسبک اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنا چاہتے ہیں؟ تو آئیے آج ہم آپ کو فیسبک اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنے سے متعلق تمام معلومات دیں گے
اپنے فیسبک اکاؤنٹ کو ڈلیٹ کا طریقہ
اپنا اکاؤنٹ مستقل طور پر حذف کرنے کے لیے:
اول۔ کمپیوٹر سے فیس بک میں لاگ ان کریں۔ دوم۔ فیس بک کے اوپری دائیں جانب اپنی پروفائل تصویر پر کلک کریں۔
سوم۔ سیٹنگ اینڈ پرائیوی کو منتخب کریں، پھر ترتیبات پر کلک کریں۔
یہ بھی پڑھیں | کیا انڈرائڈ یوزرز دو ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ میسجز انڈرائڈ سے آئی فون میں کیسے منتقل کریں؟
چہارم۔ اپنی فیس بک انفارمیشن پر کلک کریں۔
پنجم۔ اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے اور ڈلیٹ کرنے پر کلک کریں۔
ششم۔ اکاؤنٹ ڈلیٹ کریں کو منتخب کریں اور پاسورڈ درج کر کے اوکے کر دیں
کیا میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتا ہوں؟
اگر آپ کو اپنا اکاؤنٹ ڈلیٹ کئے ہوئے 30 دن سے کم ہوئے ہیں تو آپ اپنا اکاؤنٹ واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ البتہ 30 دن کے بعد، آپ کا اکاؤنٹ اور آپ کی تمام معلومات مستقل طور پر ڈلیٹ ہو جائیں گی اور آپ اپنی معلومات دوبارہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
اپنے اکاؤنٹ کو ڈلیٹ ہونے سے بچانے اور واپس حاصل کرنے کے لیے:
اول۔ اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کے 30 دن کے اندر اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔
دوم۔ کینسل ڈلیٹ پر کلک کریں۔