پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے چارٹر آف اکانومی یا میثاق معیشت کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ احمقانہ خیال ہے۔ انہوں نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا۔
یہ چارٹر اکانومی ایک احمقانہ آئیڈیا ہے
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ چارٹر اکانومی ایک احمقانہ آئیڈیا ہے۔ سیاسی جماعتیں صرف سیاسی فریم ورک تیار کرنے کے لیے سر جوڑتی ہیں۔ متفقہ معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظاموں میں پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پولیس کا ن لیگی رہنما عطاء تاڑر کے گھر چھاپہ
یہ بھی پڑھیں | شہباز گل کیس: جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی منظوری نا مل سکی
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا الیکشن کرانے سے انکار ان کی ہر صورت اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش کا عکاس ہے۔
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی سمجھدار شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا۔