Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

غسل خانے کی تزئین و آرائش کے لئے 25 ہزار ڈالرز کی منظوری

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 21, 2020
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
غسل-خانے

ایک تو طرف سادگی اور سرکاری خرچے کم کرنے کا دعوی تو دوسری طرف صرف غسل خانے کی تزئین و آرائش پر 25 ہزار ڈالر کا خرچہ، نیویارک میں قائم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش گاہ کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کے لئے وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے 25 ہزار ڈالر جو تقریبا 42 لاکھ روپے بنتے ہیں، جاری کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باخبر زرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لئے پہلے ہی سرکاری خزانے سے 50 ہزار ڈالرز لگائے جا چکے ہیں جو کہ سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے ادا کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے مختص کئے جا چکے ہیں جبکہ اب اضافی طور پر صرف غسل خانے کی تزئین و آرائش کے لئے 25 ہزار ڈالر خرچ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق 24 جون 2020 کو وزارت خارجہ کی جانب سے مستقل مندوب کو جاری ہونے  ایک خط میں لکھا ہے کہ: سیکٹری خارجہ کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اس رقم کو مستقل مندوب کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق جس باتھ روم کی تزئین و آرائش کے لئے 35 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دی گئی ہے اس کی ہحالت پہلے بھی اچھی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نیویارک میں مقیم ہیں جبکہ ان کے پاس نیو یارک کے باہر رہائش گاہ تھی۔ سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر و ترقی کے لئے سرکاری خزانے سے 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم دی گئی جو کہ باتھ روم کی تزئین و آرائش کے لئے ملنے والی رقم سے علیحدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کسی کو بھی موٹروے پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش پر ایسے شاہانہ خرچے وزیر اعظم عمران خان کی سادگی کے دعووں اور سرکاری خرچے کم کرنے کی کفایت شعار پالیسی پر سوالیہ نشان ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کے پرتعیش کمروں اور ہالز کو ماضی میں ٹی وی پر دکھایا جا چکا ہے تاکہ عوام کو خبر ہو کہ ان کے ٹیکس کے پیسے کہاں لگ رہے ہیں لیکن اب صرف ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش کے لئے 42 لاکھ روپے کا لگانا شاید سادگی کے ہی زمرے میں آتا ہے۔ 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر: 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

نومبر 3, 2026
دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا: سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

نومبر 3, 2026
پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

نومبر 3, 2026
وزیر اعظم کا پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

وزیر اعظم کا پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

نومبر 3, 2026
پاکستان سے چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

پاکستان سے چاول کی برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

نومبر 3, 2026
پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ہنر: 10 لاکھ کو ٹریننگ کا ہدف

نومبر 3, 2026
دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

دبئی کا نیا ٹورسٹ ویزا: سیاحوں کے لیے ویزا سہولت کا آغاز

نومبر 3, 2026
پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بٹن کا تاریخی آغاز

نومبر 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.