سماء نیوز میں صحافی ندیم ملک کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کا جو رکن اسمبلی عمران خان سے الگ ہو گا، عمران خان کا ووٹر اسے ووٹ نہیں دے گا۔
تفصیلات کے مطابق صحافی ندیم ملک نے شاہ محمود قریشی سے سوال کیا کہ موجودہ تناظر میں کیا کوئی ایسی صورتحال ہو سکتی ہے جس کا ذکر سال پہلے خود عمران خان نے کیا تھا کہ عمران خان مائنس ہو بھی جائے تو ان لوگوں کو موقع نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں | مانتا ہوں مہنگائی ہے،مشکل وقت ہے؛ وزیر اعظم عمران خان نے تسلیم کر لیا
اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف میں سب لوگ عمران خان پر متفق ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا ورژن اور جداگانہ سوچ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی تحریک انصاف کا بندہ عمران خان سے الگ بھی ہوتا ہے تو ووٹر اس کو ووٹ نہیں دے گا۔