Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

علیم خان اور جہانگیر ترین صرف اپنا فائدہ چاہتے تھے، عمران خان

بلال رشید by بلال رشید
مئی 6, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
علیم خان اور جہانگیر ترین صرف اپنا فائدہ چاہتے تھے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابق معاونین علیم خان اور جہانگیر خان ترین سے اختلافات کی وجہ بتاتے ہوئے ان پر ان سے غیر قانونی فوائد حاصل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ایک روز قبل ایک پوڈ کاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے، سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ اختلافات اس وقت پیدا ہوئے جب عمران خان نے انہیں یہ فوائد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ 

عمران خان نے ان فوائد کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علیم خان نے مجھ سے راوی کے قریب اپنی 300 ایکڑ اراضی کو قانونی حیثیت دینے کی توقع کی تھی جہاں سے میرے ان سے اختلافات پیدا ہو گئے۔

 جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کا مسئلہ چینی کا بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔

جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑا تھا جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔ جب میں نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تو جہانگیر ترین کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے۔ 

 ‘امریکہ کو اب پاکستان میں حمایتی مل گئے ہیں’ 

انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے اداروں میں بیٹھے ہیں اور ہمارے اداروں میں ایسے لوگ ہیں جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قانون سازی نہیں کر سکے کیونکہ اکثریت نہیں تھی۔ اب ہم صرف اسی صورت میں اقتدار میں آئیں گے جب ہمیں پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ امریکہ کو اب پاکستان میں حمایتی مل گئے ہیں۔ امریکی جنگ میں ہمارے 80,000 لوگ مارے گئے اور آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب یہ نہیں کہ میں امریکہ مخالف ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں 20 ستمبر تک ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں | عید پارٹی میں سجاوٹ کے لئے پانچ آئیڈیاز  

 ‘عدلیہ میں کبھی مداخلت نہیں کی’ 

 موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ میں شامل 60 فیصد لوگ اس وقت ضمانت پر ہیں۔ شہباز شریف کا 16 ارب روپے کا کرپشن ریفرنس کھلا کیس ہے۔ شریف خاندان یا تو ضمانت پر ہے یا سزا یافتہ ہے اور اب وہ قوم پر مسلط ہیں۔

 پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی عدلیہ میں مداخلت نہیں کی۔ تاہم انہوں نے شکایت کی کہ عدالتیں ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہیں جنہوں نے 20-25 کروڑ روپے لے کر حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ 

عمران خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی الیکشن ہار بھی گئی تو ذاتی فائدے کے لیے سیاست میں آنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ ہمارا نظام ایسا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو قانون سازوں کو رشوت دیتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد بچا لیا گیا۔ 

‘علیم خان نے عمران خان کو لائیو ڈیبیٹ کی دعوت دے دی’

علیم خان نے عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے اور جہانگیر ترین خان کے ساتھ سابق وزیر اعظم سے فوائد حاصل کرنے کے الزامات پر براہ راست بحث کریں اور جس چینل کا چاہیں انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص نے دس سال پیسے لگائے کیا وہ چند اراضی کے لئے یہ سب کرتا رہا ہے؟ انہوں نے تمام الزمات کو جھوٹ قرار دیا اور کسی بھی چینل پر لائیو ٹاک کی دعوت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد مارکیٹ لاک ڈاؤن: رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات اور نئی وفاقی پابندیوں کی تفصیلات
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026
ایل او ایل سی مائیکرو فنانس بینک ایوارڈ

مائیکرو فنانس سیکٹر میں کامیابی، ایل او ایل سی بینک نے مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا بیسٹ ٹرن اراؤنڈ بینک ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

ہیلتھ ایکسپرٹس کا ایکشن، پیکڈ فوڈز کے سامنے واضح وارننگ لیبل لگانے کا فریم ورک لائیو کرنے کا مطالبہ

اکتوبر 21, 2026
ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

ہیلتھ سیکٹر میں بریک تھریو، ڈاؤ یونیورسٹی نے بی ایس نرسنگ ڈگری داخلوں کے پورٹل کا اعلان کر دیا

اکتوبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026
شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

شہریوں کا تحفظ، حکومتِ پنجاب نے خفیہ کیمروں سے لیس پین، چشموں اور گھڑیوں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

اکتوبر 21, 2026
لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

لاڑکانہ میں ہسپتال کی عمارت کا حادثہ، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی چھت گرنے سے 4 خواتین زخمی

اکتوبر 21, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.