اپریل 28 2020: (جنرل رپورٹر) پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ناجائز منافع خوری کرنے والے اور ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں- انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا کہا کہ سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی
انہوں نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خود سے چیزیں مہنگی کر کے یا ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے- اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں- عوام الناس کو مقرر کردہ قیمتوں سے ہٹ کر کسی اور قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں ہو گی
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے حکم دیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اینٹی ہورڈنگ آرڈینینس کے تحت کاروائی کی جائے- عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی بہت ضروری یے- صوبے کی عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے- ذخیرہ اندوز قابل رحم نہیں ہیں- ان کا ہر صورت تعاقب ہو گا
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور بہت ہی اشیاء کی پروڈکشن میں بھی کمی آئی ہے- صوبے کے بیشتر حصوں میں اشیائے ضروریہ کو ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جا رہی ہے- رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتیں ڈبل سے بھی زائد ہو چکی ہے- تاہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے- کہا ہے اس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جائے گی