Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

طورخم بارڈر ایک ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ھے 

عروج نیازی by عروج نیازی
مارچ 23, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
طورخم بارڈر ایک ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ھے

ہفتے کے روز ایک ماہ کی بندش کے بعد طورخم بارڈر بالآخر پیدل سفر کرنے والوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق بارڈر کھلتے ہی دونوں طرف سے ہزاروں افراد گیٹ عبور کرنے کے لیے قطار میں لگ گئے۔  

21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے درمیان سرحد کے دونوں طرف تعمیراتی سرگرمیوں پر اختلافات کے باعث بارڈر کو اچانک بند کر دیا گیا تھا۔  

صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب اس ماہ کے شروع میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد سمیت چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔  

افغان حکام نے بتایا کہ سرحد کی بندش کے باعث دونوں جانب ہزاروں لوگ پھنس گئے تھے جس کی وجہ سے شدید رش پیدا ہو گیا تھا۔  

ننگرہار صوبے کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ دو سے تین دن انتظار کریں تاکہ بھاری ٹریفک کی وجہ سے انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

پاکستانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صرف وہی افغان شہری جن کے پاس  ویزے اور پاسپورٹ ہیں یا سنگین بیماری میں مبتلا مریضوں کو پرانے طریقہ کار کے مطابق سرحد عبور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔  

اس سے پہلے افغان شناختی کارڈ (تذکرہ) رکھنے والوں کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت تھی لیکن اب صرف پاسپورٹ اور ویزے والے افراد کو ہی اجازت دی جا رہی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان اور افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ: رپورٹ

حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً 100 مریضوں اور ان کے ساتھ ایک ایک تیماردار کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے خاص طور پر ان مریضوں کو جو کینسر جیسی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب نے آن لائن ای اسٹامپ سسٹم کا آغاز کر دیا

17 مارچ کو دونوں اطراف کے عمائدین اور تاجروں پر مشتمل مشترکہ جرگے نے ایک معاہدہ کروایا جس میں بارڈر کو دوبارہ کھولنا، جنگ بندی، اور افغانستان کی جانب نئے چیک پوسٹوں کی تعمیر کو معطل کرنا شامل تھا۔  

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے 13 مارچ کو بتایا کہ افغانستان نے سرحد کے ساتھ دو مقامات پر پاکستانی حدود کے اندر غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔  

دوسری طرف، افغان طالبان حکام نے پاکستان پر بھی سرحد پر غیر قانونی ٹاورز تعمیر کرنے کا الزام لگایا۔  

تاہم پاکستانی حکام نے وضاحت کی ہے کہ یہ ٹاورز بارڈر ٹرمینل کا حصہ ہیں تاکہ تاجروں اور مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔  

کشیدہ صورتحال کے باعث ہفتے کے روز کابل میں پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق اور افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی۔  

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔  

محمد صادق نے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان افغانیوں کےلیے ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کرنے اور تجارت و ٹرانزٹ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے گا۔

عروج نیازی

عروج نیازی

عروج نیازی ایک تعلیم اور صحت سے متعلق رپورٹر ہیں جو ماحولیاتی آگاہی، امراض، آلودگی اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی ٹی اے اونک سمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اونک برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن اور سموں کی فروخت پرپابندی 

ستمبر 15, 2026
پٹرول سبسیڈی اسکیم رجسٹریشن

وزیراعظم کا پٹرول سبسیڈی کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا بڑا ریگولیٹری حکم نامہ جاری

ستمبر 15, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم ٹرافی تنازع

بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے کیوں انکار کیا؟

ستمبر 15, 2026
انسداد گداگری قانون پنجاب

انسداد گداگری قانون پنجاب کے تحت بچوں سے بھیک منگوانے پر سخت ترین سزاؤں کا باقاعدہ اعلان

ستمبر 15, 2026
پی ایم ڈی سی بی ڈی ایس پروگرام

پی ایم ڈی سی کا بی ڈی ایس ڈگری کی مدت کے حوالے سے بڑا یوٹرن اور پرانا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

ستمبر 15, 2026
اقوام متحدہ چارٹر عزم پاکستان

اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ

ستمبر 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی ٹی اے اونک سمز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا اونک برانڈ کے خلاف بڑا ایکشن اور سموں کی فروخت پرپابندی 

ستمبر 15, 2026
پٹرول سبسیڈی اسکیم رجسٹریشن

وزیراعظم کا پٹرول سبسیڈی کے لیے مفت ایس ایم ایس سروس فراہم کرنے کا بڑا ریگولیٹری حکم نامہ جاری

ستمبر 15, 2026
انڈین کرکٹ ٹیم ٹرافی تنازع

بھارت نے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے کیوں انکار کیا؟

ستمبر 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.