پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان
صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پیر کو یکطرفہ طور پر 9 اپریل کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا یے۔
دونوں صوبوں میں انتخابات کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم پر اپنی پانچ سالہ مینڈیٹ مدت پوری ہونے سے قبل اپنی اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مشاورت کی دعوت مسترد کی تھی
صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا یکطرفہ اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لیے ان کی دعوت کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
.یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن نے عارف علوی کی ’فوری ملاقات‘ کی دعوت ٹھکرا دی
.یہ بھی پڑھیں | ہماری لڑائی فوج سے نہیں، شیخ رشید
صدر عارف علوی کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کو بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے، بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے یہ فیصلہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 57(1) (انتخابی پروگرام کا نوٹیفکیشن) کے تحت کیا ہے۔
انتخابی پروگرام جاری
سی ای سی اسی ایکٹ کے سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی پروگرام جاری کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری محسوس کیا تاکہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے یعنی انتخابات کا انعقاد نوے دن سے زیادہ نہ ہو۔