Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شہباز شریف متوقع وزیر اعظم، عمران خان نے استعفوں کا فیصلہ کر لیا

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 11, 2022
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
شہباز شریف متوقع وزیر اعظم، عمران خان نے استعفوں کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے مبینہ طور پر پاکستان کے نئے متوقع وزیراعظم شہباز شریف کے انتخاب سے قبل قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 اس معاملے سے باخبر ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔

 اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان لوگوں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے اور جنہیں غیر ملکی قوتوں نے امپورٹ کیا ہے۔

ہم نے یہ فیصلہ ان اداروں کو دباؤ میں رکھنے کے لیے کیا ہے جو چاہتے ہیں کہ چور حکومت ملک کو چلائے۔ ہم انہیں جاری نہیں رہنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں | جانئے سحری سے متعلق فائدہ مند غذاؤں کے بارے میں 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اتوار کی رات پورے ملک نے پی ٹی آئی کی طاقت دیکھی ہے۔

 تاہم، ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے زیادہ تر ارکان نے عمران خان کے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کی، اور اس کے بجائے، مشورہ دیا کہ انہیں ہر محاذ پر اپوزیشن کا سختی سے سامنا کرنا چاہیے۔ تاہم تازہ ترین زرائع کے مطابق کابینہ نے عمران خان کو کہا ہے کہ وہ جب کہیں گے استعفے دیں گے جس کے بعد عمران خان نے استعفوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ایک اور اہم پیش رفت میں پی ٹی آئی نے بھی وزیراعظم کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویلور کواڈ الیکٹرک گاڑی پاکستان کی نئی سمارٹ کار کا شاندار آغاز

ویلور کواڈ الیکٹرک گاڑی: پاکستان کی نئی سمارٹ کار کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
آٹھویں کلاس کا نیا امتحانی نظام 4 مضامین کا امتحان

آٹھویں کلاس کا نیا امتحانی نظام: 4 مضامین کا امتحان

نومبر 8, 2026
ملیحہ علی کا ورلڈ ایم ایم اے میڈل: متنازع مقابلے کے بعد برونز کی فتح

ملیحہ علی کا ورلڈ ایم ایم اے میڈل: متنازع مقابلے کے بعد برونز کی فتح

نومبر 8, 2026
مالٹا کے نئے ویزا قوانین ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

مالٹا کے نئے ویزا قوانین: ریٹائرمنٹ ٹیکس دوگنا کرنے کا اعلان

نومبر 6, 2026
نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نادرا میں کیو سی ریجیکٹڈ کا حل: مفت ایگزیکٹو پروسیسنگ کا اعلان

نومبر 6, 2026
اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

اسلام آباد میں پلاٹ فائل کی تصدیق کے لیے سی ڈی اے کے نئے قوانین

نومبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویلور کواڈ الیکٹرک گاڑی پاکستان کی نئی سمارٹ کار کا شاندار آغاز

ویلور کواڈ الیکٹرک گاڑی: پاکستان کی نئی سمارٹ کار کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
آٹھویں کلاس کا نیا امتحانی نظام 4 مضامین کا امتحان

آٹھویں کلاس کا نیا امتحانی نظام: 4 مضامین کا امتحان

نومبر 8, 2026
ملیحہ علی کا ورلڈ ایم ایم اے میڈل: متنازع مقابلے کے بعد برونز کی فتح

ملیحہ علی کا ورلڈ ایم ایم اے میڈل: متنازع مقابلے کے بعد برونز کی فتح

نومبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.