Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

شب قدر کے فضائل و اعمال

عروج نیازی by عروج نیازی
مارچ 27, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
شب قدر کے فضائل و اعمال

شب قدر جسے لیلۃ القدر بھی کہتے ہیں انتہائی برکتوں والی رات ہے۔ 

اس رات کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے اللہ پاک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

لَيْلَـةُ الْقَدْرِ خَيْـرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ

شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔

اسی طرح شب قدر ہی وہ رات جس میں اللہ پاک نے قرآن کریم کو نازل فرمایا- 

شب قدر متعین نہیں لیکن 

حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اس رات کو رمضان المبارک کے آخری عشرے میں باقی رہنے والی راتوں میں سے نویں، ساتویں اور پانچویں  رات میں تلاش کرو۔

اِس رات میں حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام اور فرشتے نازِل ہوتے ہیں اور پھر عبادت کرنے والوں سے مصافحہ کرتے ہیں-

شب قدر کے خاص اعمال

شب قدر میں عبادت کے بہت فضائل ہیں ۔ حدیث پاک میں ہے

جس نے لَیْلَۃُ الْقَدْر میں ایمان اور اِخلاص کے ساتھ قیام کیا (یعنی نماز پڑھی) تو اُس کے گزشتہ گناہ معاف کردئیے جائیں گے ۔

اِس رات عبادت کرنے والے کو ایک ہزار ماہ یعنی تراسی سال چار ماہ سے بھی زیادہ عبادت کا ثواب ملتا ہے۔

ہمارے نبی حضرت محمد صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :جس نے ’’ لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ،سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم ‘‘تین مرتبہ پڑھا تو اُس نے گویا شب قدر حاصل کر لی ۔

حضرتِ  عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَارِوایَت فرماتی ہیں : میں نے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں عرض کی : ’’ یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!اگر مجھے شب قدر کا علم ہوجائے تو کیا پڑھوں ؟‘‘ فرمایا: اِس طرح دُعا ما نگو: اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی ۔ یعنی اےاللہ !بیشک تو معاف فرمانے والا ہے اور معافی دینا پسند کرتا ہے لہٰذا مجھے مُعاف فرما دے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:  نیشنل سیونگز 200 روپے پرائز بانڈ کے نتائج

اس رات نفل نماز کی کثرت کرنی چاہیے۔

قرآن پاک کثرت سے پڑھیں خاص کر سورہ القدر، سورہ یٰسین اور سورہ رحمٰن۔ 

نماز تسبیح کا اہتمام کرنا چاہیے۔ 

اذکار جیسے لاالہ الااللہ, الحمد للہ اور استغفرُللہ کی کثرت کریں۔ 

اس رات کچھ نہ کچھ صدقہ کریں ۔ 

کسی غریب مسلمان کی مدد کردیں۔

اللہ پاک سے کثرت سےدعائیں مانگیں کہ یہ دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے۔ 

اللہ پاک ہمیں اس رات خوب عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس رات کی خوب برکات عطا فرمائے ۔ آمین

یہ بھی پڑھیں :  نماز تہجد کے فضائل اور ادائیگی کا طریقہ 

عروج نیازی

عروج نیازی

عروج نیازی ایک تعلیم اور صحت سے متعلق رپورٹر ہیں جو ماحولیاتی آگاہی، امراض، آلودگی اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں معاشرتی بہتری اور عوامی فلاح کے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آن لائن ملازمتوں کا جھانسا اور انسانی اسمگلنگ

آن لائن ملازمتوں کا جھانسا اور انسانی اسمگلنگ: ڈیجیٹل دور کی پوشیدہ غلامی اور پاکستانی نوجوانوں کو درپیش خطرات

جولائی 30, 2026
کینیڈا کی پاسپورٹ رینیول سروس

کینیڈا کی پاسپورٹ رینیول سروس: وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل دائرہ کار میں بڑی توسیع کا اعلان

جولائی 30, 2026
پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن: شمالی بحیرہ عرب میں پھنسی ماہی گیروں کی کشتی سے 19 ملاح بحفاظت بچا لیے گئے

جولائی 30, 2026
گورننس میں اے آئی کا استعمال

گورننس میں اے آئی کا استعمال: وزیراعظم کا تمام وفاقی اداروں کو فوری ڈیجیٹل منتقلی کا حکم

جولائی 30, 2026
موبائل فون ایکسیسریز کی امپورٹ ویلیو

موبائل فون ایکسیسریز کی امپورٹ ویلیو: ایف بی آر نے 70 اشیاء کی قیمتیں تبدیل کر دیں

جولائی 30, 2026
انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ

انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن: صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام اہم پیغام 

جولائی 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آن لائن ملازمتوں کا جھانسا اور انسانی اسمگلنگ

آن لائن ملازمتوں کا جھانسا اور انسانی اسمگلنگ: ڈیجیٹل دور کی پوشیدہ غلامی اور پاکستانی نوجوانوں کو درپیش خطرات

جولائی 30, 2026
کینیڈا کی پاسپورٹ رینیول سروس

کینیڈا کی پاسپورٹ رینیول سروس: وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل دائرہ کار میں بڑی توسیع کا اعلان

جولائی 30, 2026
پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن: شمالی بحیرہ عرب میں پھنسی ماہی گیروں کی کشتی سے 19 ملاح بحفاظت بچا لیے گئے

جولائی 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.