مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر
شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اس وقت کیا جب مریم نواز کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارٹی کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے استعفی کیوں دیا؟
زرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی پارٹی کے دیگر اراکین سے مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے سے ناخوش تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اس تقرری کے اگلے ہی دن استعفیٰ دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر بنا دیا گیا تھا اور ان سے پارٹی میں بہتری کے لیے ردوبدل کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔
انہیں "چیف آرگنائزر” کے طور پر تمام فنکشنل ٹائرز/سطحوں پر پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔
پارٹی کی تیسری طاقتور ترین شخصیت
اس تقرری سے مریم نواز اپنے والد نواز شریف اور ان کے چچا شہباز شریف کے بعد پارٹی کی تیسری طاقتور ترین شخصیت بن گئی ہیں۔
ذرائع نے شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے پارٹی قیادت کو بتایا کہ مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے اور اس صورتحال میں میرے لیے پارٹی کے سینئیر نائب صدر کے طور پر کام کرنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | گورنر خیبرپختونخوا کا الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کا مشورہ
یہ بھی پڑھیں | چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری کے لیے پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ: پولیس
شاہد خاقان عباسی کا میڈیا کو بیان دینے سے انکار
رابطہ کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے اپنے استعفے کے حوالے سے میڈیا کو کوئی بیان دینے سے انکار کیا ہے۔
مریم نواز کی پروموشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما پریشان
مسلم لیگ ن کے دوسرے درجے کے کئی سینئر رہنما
تاہم، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دوسرے درجے کے کئی سینئر رہنما مریم نواز کی اس پروموشن سے ناراض ہیں۔ انہوں نے مشاورت نا کرنے کو عہدے پر عدم اطمینان کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔
مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی نیوز کو بتایا کہ یہ فیصلہ غیر جمہوری ہے اور اس کا مقصد شریفوں کے سیاسی خاندان کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فیصلہ کرنے سے قبل شریف خاندان کے علاوہ شاید ہی کسی سینئر رہنما سے مشاورت کی گئی ہو۔
خاقان عباسی پارٹی کے واحد سینئر نائب صدر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جیسے خواجہ آصف، تنویر حسین، عباسی، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، راجہ ظفر الحق پارٹی درجہ بندی میں مریم نواز کے ماتحت آتے ہیں۔ فیصلے سے قبل، شاہد خاقان عباسی پارٹی کے واحد سینئر نائب صدر تھے۔
پارٹی کے ایک اور رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی نیوز سے بات کرتے ہوئے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صرف شریف خاندان یا ان کے قریبی لوگوں کو ہر اہم پارٹی یا حکومتی عہدے پر فائز ہونے کا پہلا حق ہے۔