سگریٹ چھوڑنے کی 5 تجاویز
کیا آپ سگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں؟ آئیے آپ کی مدد کے لئے ہم آپ کے لئے 5 رہنما نکات لے کر آئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ سگریٹ چھوڑنے کی طرف آسانی سے جا سکتے ہیں۔
سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں تو ان 5 تجاویز پر عمل کریں
اول۔ اپنی وجوہات پر توجہ دیں
جب بھی آپ کی ہمت ختم ہو جائے تو سوچیں کہ آپ کیوّ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ وجوہات پہ غور کریں کیونکہ سگریٹ چھوڑنے کا ارادہ کر کے دوبارہ اس کی طرف مائل ہونا 100 فیصد معمول کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ہارٹ اٹیک کی وہ علامات جنہیں جاننا لازمی ہے
یہ بھی پڑھیں | نزلہ ذکام کا گھریلو علاج کیا ہے؟
دوم۔ اعتماد پیدا کریں۔
یقین کریں کہ آپ کی کوشش کامیاب ہوگی! آپ اپنے اعتماد کی سطح کو بڑھانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کا اعتماد اس وقت بڑھ سکتا ہے جب آپ چھوٹے اہداف کی ایک سیریز بنائیں اور ایک ایک کر کے ان پر عمل کریں۔ جب آپ اپنی کامیابی کا خود تصور کرتے ہیں تو آپ کی کامیابی کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔
سوم۔ شروع میں مشکل کے لئے خود کو تیار کریں
اپنا ذہن بنائیں کہ سگریٹ چھوڑنا شروع میں مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن چھوڑنے میں کبھی دیر نہیں لگتی بلکہ آپ نے جب دل کو سمجھا لیا کہ سگریٹ نہیں پینا تو بس سمجھیں کہ آپ نے سگریات چھوڑ دیا۔
چہارم۔ ماضی کے تجربات سے سیکھیں
زیادہ تر لوگ جو سگریات پیتے ہیں وہ پہلے چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض اوقات وہ پچھلی کوششوں کے بارے میں سوچ کر حوصلہ کھو دیتے ہیں۔ لیکن آپ ایسا نا کریں بلکہ یہ سوچیں کہ ماضی میں کس وجہ سے آپ ناکام ہوئے تھے۔ اب اس وجہ کو ختم کریں۔ دوستوں اور فیملی والوں کو بتائیں کہ آپ سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ آپ کو ان کی سپورٹ بھی مل جائے گی۔
پنجم۔ خود پہ اعتبار کریں
یہ بہت اہم ہے کہ آپ کو خود پہ یقین ہو کہ آپ سگریٹ چھوڑ سکتے ہیں۔ جب تک آپ کو خود پر یقین نہیں آئے گا کوئی یہ کام آپ کے لئے نہیں کر سکتا ہے۔ لہذا خود پہ اس چیز کا اعتبار کرنا کہ آپ سگریٹ چھوڑ سکتے ہیں،بہت ہی ضروری ہے۔