اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندہ طاس معاہدہ کیا ہے؟ اور اس کی موجودہ صورتحال

زوہیب علی خان by زوہیب علی خان
اپریل 24, 2025
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں
سندہ طاس معاہدہ کیا ہے؟ اور اس کی موجودہ صورتحال

سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک تاریخی معاہدہ ہے جس پر 19 ستمبر 1960 ء کو دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کی نگرانی عالمی بینک نے کی اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دریاؤں کے پانی کے استعمال پر تنازع کو ختم کرنا تھا۔ 

برطانوی دور میں سندھ طاس کا نظام

1909ء میں برطانوی حکومت نے پنجاب کو برصغیر کا گودام بنانے کی کوشش کی اور زیریں سندھ طاس کے تحت ایک مربوط نہری نظام بنایا۔ 

نہریں اور بیراج بنائے گئے۔ دیارئے جہلم کو نہر کے ذریعے دریائے چناب سے جوڑا گیا۔ 

1932ء میں سکھر بیراج اور بعد میں کالا باغ بیراج بنایا گیا۔ 

اس طرح یہ دنیا کا سب سے بڑا آبپاشی کا نظام بند گیا۔ 

تقسیم ہند اور پانی کا بحران

1947ء میں تقسیم ہند کے بعد دریاؤں کے منبع بھارت کے پاس چلے گئے۔ 1948 ء میں بھارت نے پاکستان کا پانی اچانک بند کردیا۔ اور اس کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں۔ 

بھارت نے دریائے ستلج اور دریائے راوی پر کنٹرول حاصل کرکے پاکستان کا پانی مکمل طور پر روک دیا۔ ہیڈورکس پر بھارتی کنٹرول نے پاکستان کو غیر محفوظ کردیا اور جلد ہی پاکستان کو اندازہ ہوگیا کہ بغیر اپنا آزاد آبی نظام بنائے وہ زرعی طور پر مستحکم نہیں رہ سکتا۔ 

عالمی بینک کی مداخلت اور سندھ طاس معاہدہ 

1951 ء میں عالمی بینک نے مداخلت کی اور مذاکرات کروائے ۔ طویل بات چیت اور تنازعات کے بعد 19 ستمبر 1969 ء کو سندھ طاس معاہدہ طے پایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاسپورٹ پرنٹنگ کے مسائل ستمبر کے آخر تک حل ہو جائیں گے

پاکستان کے صدر ایوب خان اور بھارت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 

سندھ طاس معاہدہ کی اہم شقیں 

سندھ طاس معاہدہ کے تحت تین مشرقی دریا راوی ، ستلج اور بیاس بھارت کو دے دیے گئے جبکہ تین مغربی دریا سندھ ش جہلم اور چناب پاکستان کےلیے مختص کردیے گئے۔ 

اس معاہدے کی اہم شق یہ تھی کہ بھارت مغربی دریاؤں پر محدود استعمال کر سکتا ہے مگر ان کا بہاؤ نہیں روک سکتا ۔ 

اس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمیشن بھی تشکیل دیا گیا اور پاکستان کو نئے ڈیمز بنانے کی اجازت بھی ملی۔

سندھ طاس معاہدے کے بعد پاکستان کے اہم منصوبے

سندھ طاس معاہدے کے بعد پاکستان نے عالمی مدد سے بڑے منصوبے شروع کیے جیسے منگلا ڈیم کو دریائے جہلم پر تعمیر کیا گیا اور تربیلا ڈیم کو دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا ۔ اسی طرح چشمہ بیراج ، کوٹری بیراج اور گدو بیراج کی تعمیرات کی گئیں۔  اس کے علاوہ ایک سائفن اور آٹھ الحاقی نہریں بھی بنائیں گئیں۔ ان منصوبوں سے پاکستان نے اپنی زرعی بقا کو ممکن بنایا۔ 

سندھ طاس معاہدہ کی موجودہ صورتحال

ویسے تو سندھ طاس معاہدے کی بھارت جانب کافی بار خلاف ورزیاں کی گئیں اور پاکستان نے اس مسئلے کے بارے میں عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ لیکن بھارت نے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے واقعے  بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  اور ساتھ ہی ساتھ واہگہ بارڈر اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کشمیری رہنماؤں کی جانب سے مودی کی آل پارٹیز کانفرنس کی مذمت

بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق اس حملے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے سی سی ایس نے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت سے دستبردارنہیں ہوجاتا۔ 

سندھ طاس معاہدے کے تحت آرٹیکل 12 (4) صرف اس صورت میں معاہدہ ختم کرنے کا حق دیتا ہے جب بھارت اور پاکستان دنوں تحریری طور پر راضی ہوں۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔  حکومتی ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی بھارتی اقدامات کو مؤثر جواب دے گی۔

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان

زوہیب علی خان ڈیجیٹل میڈیا کے ماہر صحافی ہیں جو ٹیکنالوجی اور کاروباری خبروں پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (bhu) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (BHU) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

ستمبر 18, 2025
سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

ستمبر 18, 2025
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

ستمبر 17, 2025
آن لائن فلڈ ریلیف یا ڈیزاسٹر امداد کیسے حاصل کریں

آن لائن فلڈ ریلیف یا ڈیزاسٹر امداد کیسے حاصل کریں

ستمبر 17, 2025
خیبر پختونخوا میں نئی گاڑی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ نظام کا آغاز

خیبر پختونخوا میں نئی گاڑی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ نظام کا آغاز

ستمبر 17, 2025
پاکستان کی 10 بہترین جامعات

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 16, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (bhu) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت مرکز (BHU) کے شیڈول تک رسائی کیسے حاصل کریں

ستمبر 18, 2025
سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

سرگودھا بورڈ انٹرمیڈیٹ (دوسرا سال) کا رزلٹ 2025

ستمبر 18, 2025
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے 12ویں جماعت کے نتائج 2025 – تاریخ، وقت اور چیک کرنے کا طریقہ

ستمبر 17, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔