جون 17 2020: (جنرل رپورٹر) صوبہ سندھ میں مالی سال 2020-21 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا- بجٹ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ارکان اسمبلی کی موجودگی میں پیش کریں گے– سندھ اسمبلی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پیش نظر اس حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی بڑی تعداد اس میں آن لائن شرکت کرے گی
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا آج کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہو جائے گا- سندھ اسمبلی میں پچھلے روز کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے لحاظ سے کچھ تبدیلیاں کی گئیں تھیں جس کے باعث ارکان اسمبلی آن لائن اس اجلاس میں شریک ہو سکیں گے
زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد کا 25 فیصد صرف اسمبلی میں شریک ہو سکے گا جبکہ باقی افراد آن لائن اس میں اپنی شرکت کریں گے- وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ کے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا
بجٹ اجلاس سے پہلے سندھ کابینہ کا ایک پری بجٹ اجلاس کا انعقاد وزیر اعلی ہاؤس میں ہو گا جس میں سندھ کابینہ کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی جائے گی
اس موقع پر سندھ اسمبلی کے اندر اور باہر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اسمبلی میں صرف وہ ارکان آ سکیں گے جن کا کورونا رزلٹ منفی آیا ہے- باقی ارکان اسمبلی آن لائن شرکت کر سکیں گے
ایک نیوز ایجنسی کے زرائع کے مطابق اب تک کی رپورٹ میں سندھ اسمبلی کے مجموعی طور پر 15 ارکان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو صحتیاب بھی ہو چکے ہیں