اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندھ: بازار اور دکانیں کھولنے کی اجازت، ایس او پیز تیار

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 23, 2020
in علاقائی خبریں, قومی نیوز
سندھ بازار اور دکانیں کھولنے کی اجازت، ایس او پیز تیار

  اپریل 20 2020: (جنرل رپورٹر) سندھ کی صوبائی حکومت نے آٹھ گھنٹوں کے لئے بازار اور دکانیں کھولنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے 

تفصیلات کے مطابق یہ پلان انجمن تاجران سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا- پلان میں نرمی کے ساتھ ساتھ سخت ایس او پیز بھی تیار کر لئے گئے ہیں جس کے مطابق فی الحال تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لئے تیرہ شعبوں کا انتخاب کیا گیا ہے

زرائع کے مطابق کاروبار کے ان تیرہ شعبوں کو تین درجوں یا حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر شعبہ چاہے وہ کسی بھی درجہ میں ہو ہفتہ میں صرف دو روز کے لئے کھولا جائے گا

حکومت سندھ کے اس پلان کے مطابق پہلے درجے میں چار, دوسرے میں بھی چار جبکہ تیسرے درجے میں پانچ شعبے شامل ہوں گے- کریانہ گوشت اور بیکری وغیرہ کی دکانیں جنہیں پورا ہفتہ کھلنے کی اجازت تھی ان کو بھی دو روز بند رکھنے کی تجویز پیش نظر ہے-  تاہم دودھ دہی میڈیکل اسٹورز اور سبزی پھل کی دکانیں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی

امید کی جا رہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پیز کے تحت جلد کھولا جائے تاہم اب تک یہ پلان وزیر اعلی سندھ کی اجازت سے مشروط ہے

اسی اثناء میں حکومت سندھ نے مچھلی فروشوں کو بھی ایس او پیز کے تحت اپنے اڈے کھولنے کی اجازت دے دی- کہا کہ ماسک سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹینس کا خیال لازمی طور پر رکھا جائے گا

نوٹیفیکیشن کے مطابق فش انڈسٹری کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ ان کے اوقات کار شام چھ سے صبح چھ بجے تک کے ہوں گے- صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر ہر حال میں عملدرآمد کرنا ہو گا ورنہ ایکٹ دو ہزار چودہ کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی-زرائع کے مطابق کمشنر کراچی کے دفتر میں جائزہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی اراکین اور صوبائی وزراء سعید غنی, امتیاز شیخ, ناصر حسین شاہ, مکیش کمارچاؤ لہ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف ازبکستان پہنچ گئے

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے جس میں کچھ نرمی کے ساتھ سندھ حکومت نے مخصوص شعبوں کو کھولنے کا اعلان کیا ہے

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فیفا blue اور purple کارڈز کی وضاحت

فیفا Blue اور Purple کارڈز کی وضاحت

اکتوبر 18, 2025
پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

اکتوبر 18, 2025
ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے؟ کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

اکتوبر 18, 2025
پاکستان میں سونا ریٹ 18 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونا ریٹ : 18 اکتوبر 2025

اکتوبر 18, 2025
ایئرسیال نے تجربہ کار کیبن کریو کی بھرتی کا اعلان کر دیا

ایئرسیال نے تجربہ کار کیبن کریو کی بھرتی کا اعلان کر دیا

اکتوبر 17, 2025
پاکستان میں سونے کی قیمتیں 17 اکتوبر 2025

پاکستان میں سونے کی قیمتیں : 17 اکتوبر 2025

اکتوبر 17, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فیفا blue اور purple کارڈز کی وضاحت

فیفا Blue اور Purple کارڈز کی وضاحت

اکتوبر 18, 2025
پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

پنجاب بورڈ نے 11ویں جماعت کے پیپرز کی ری چیکنگ شروع کر دی

اکتوبر 18, 2025
ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ کیا ہے؟ کرکٹ کے نئے فارمیٹ کے بارے میں جانیے

اکتوبر 18, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔