سندھ میں ڈینگی کیسز
سندھ میں ڈینگی بخار کے کیسوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ ایک اور شخص ڈینگی سے جان کی بازی ہار گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں 20,202 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس وائرس کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے۔
ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد
رپورٹ کے مطابق سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے جن میں سے 48 کا تعلق کراچی سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 130 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی سے 81 کیسز شامل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں 22، ضلع مشرقی میں 20، ضلع کورنگی میں 13، ضلع جنوبی میں 11، ضلع مغربی میں 6، ملیر میں 7 اور ضلع کیماڑی میں دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حیدرآباد میں 36، میرپورخاص میں 3، سکھر میں 9 اور شہید بینظیر آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس سال سندھ میں 59 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے 48 کا تعلق کراچی، 7 کا حیدرآباد، 3 کا میرپورخاص، جب کہ ایک کا تعلق سانگھڑ سے ہے۔
سندھ میں ڈینگی کیسز
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں یکم نومبر سے اب تک 1371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں 8,914 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ستمبر کے مہینے میں 7,585 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور نیب نے مونس الہی سے اہم تفصیلات مانگ لیں
یہ بھی پڑھیں | شہباز شریف، عمران خان اور جنرل باجوہ کا 500 اثرانگیز شخصیات میں نام
دریں اثنا، پنجاب میں جمعرات کو ڈینگی وائرس کے تقریباً 126 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی وائرس کے کل 16 ہزار 769 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ وائرس سے 38 افراد کی موت ہوئی اور 869 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں ڈینگی کے 64 کیسز رپورٹ کیے جن کی تعداد صوبے میں سب سے زیادہ ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ راولپنڈی میں 24، گوجرانوالہ میں 13، شیخوپورہ میں 8، ننکانہ صاحب میں 3، سیالکوٹ، خانیوال، قصور، اٹک، اوکاڑہ، ساہیوال، رحیم یار خان اور میانوالی میں ایک ایک کیس، چکوال، سرگودھا میں دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔