مئی 09 2020: (جنرل رپورٹر) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک میجر سمیت 6 جوان شہید ہو گئے
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقع بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں فوجی جوان بارودی سرنگ کے دھماکے سے شہید ہو گئے
آئی ایس پی آر زرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ ہوا- جبکہ ہونے والے اس حملے میں پاک آرمی کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہو گئے
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں شہید ہونے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی بھی شامل ہیں جن کا تعلق حافظ آباد سے ہے-جبکہ میانوالی کے نائیک جمشید، اٹک کے لانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور اور سپاہی ندیم بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے ساتھ فورسز کی گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دیسی ساختہ بارودی مواد سے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
آئی ایس پی آر زرائع کے مطابق یہ حادثہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں فوجی جوان بارودی سرنگ کے دھماکے سے شہید ہو گئے