بھارتی گلوکار سادھو موسیٰ والا کے والد نے انکشاف کیا
آنجہانی بھارتی گلوکار سادھو موسیٰ والا کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے پر 8 قاتلانہ حملے ہوئے جن میں سدھو موسیٰ والا بچ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سادھو موسیٰ والا کے والد بلکور سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ سادھو پر اس سے قبل 8 بار حملے کی کوششیں ہو چکی ہیں جب کہ اپریل میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے دوران 60 سے 80 افراد نے ان پر حملے کی کوشش کی تھی۔
عام آدمی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے بلکور سنگھ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سادھو سے سیکورٹی واپس لینے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نامعلوم شخص نے گلوکارہ شازیہ منظور کو “آنٹی” کہہ دیا
یہ بھی پڑھیں | آئمہ بیگ کا امانت علی کے مشورے پر رد عمل
سادھو کے قتل میں لارنس بشنوئی گینگ بھی ملوث تھا
یاد رہے کہ سادھو کے قتل میں لارنس بشنوئی گینگ بھی ملوث تھا جس نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
گلوکار سادھو موسیٰ والا کو 29 مئی کی شام ان کے آبائی علاقے مانسہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ گلوکار کو 30 گولیاں ماری گئی تھیں اور ان کے جسم سے 2 درجن سے زائد گولیاں نکالی گئی تھیں۔
جون میں، پونے پولیس نے موسی والا قتل کیس میں نامزد ایک 23 سالہ شوٹر سنتوش جادھو کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے لارنس بشنوئی کو دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔ گولڈی برار نے گینگ سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت انکت سرسا اور سچن بھیوانی کے نام سے ہوئی ہے۔