رمضان کا مہینہ چل رہا ہے۔ مسلمان روزے رکھتے ہیں جس کا آفاز سحری سے ہوتا ہے۔ ہمیں سحری سے لے کر افطار غروب آفراب رک کچھ کھانا پینا سے پرہیز کرنا ہوتا ہے۔ لوگ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ انہیں سحری کے لئے کچھ ایسا کھانے کو ملے جو غذائیت سے بھرپور اور صحت افزا بھی۔ تو آئیے آج ہم آپ کو سحری کے وقت کھانے والی پانچ فائدہ مند غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
- انڈے: انڈے میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ انڈے کھانا دن کے کسی بھی حصے میں غذائیت سے بھرپور کھانا ہے۔ ہمیں روزانہ کم از کم ایک انڈہ تو لازمی کھانا چاہیے۔
- دودھ: دودھ میں کیلشیم اور وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کے لئے اہم ہوتے ہیں۔ دودھ کا گلاس روز پینے سے آپ ہڈیوں کے مختلف مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
- چنے: چنے میں پروٹین، فائبر، اور آنٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ عموما صبح کے وقت سحری میں ان کو کھانا کچھ طبیعت پر ناگوار محسوس ہو سکتا ہے تاہم چنے آپ کو دن بھر میں بھوک کی شدت سے بچا سکتے ہیں۔
- میٹھی لسی: میٹھی لسی میں وٹامن سی اور ای فائبر پائے جاتے ہیں جو ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔ ویسے بھی یہ پاکستان میں تقریبا ہر گھر میں پی جاتی ہے۔ لسی تو سحری کے لئے ایک زبردست مشروب ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔
- پھل: پھل میں آنٹی آکسیڈنٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں جو صحت کے لئے بہترین ہوتے ہیں۔ عموما ہم افطار کے وقت پھلوں کا اہتمام کرتے ہیں تاہم سحری میں بھی ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سحری کے وقت پھلوں کو کھانا آپ کا دن بھر توانا رکھ سکتا ہے۔